ETV Bharat / state

بھوکے مہاجر مزدوروں کا اناؤ اسٹیشن پر پتھراؤ - اناؤ ریلوے اسٹیشن

بنگلورو سے دربھنگہ جانے والی ’شرمک اسپیشل ٹرین‘ کے مسافروں نے اپنی اور کھانے کا انتظام نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہفتہ کی صبح اناؤ ریلوے اسٹیشن پر پتھراؤ کیا جس سے شیشے کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

بھوکے مہاجر مزدوروں کا اناؤ اسٹیشن پر پتھراؤ

author img

By

Published : May 23, 2020, 11:39 PM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رویندر کمار نے بتایا کہ اسپیشل ٹرین بنگلورو سے بہار کے دربھنگہ جارہی تھی۔ اناؤ میں ٹرین کا ٹھہراؤ نہیں تھالیکن روٹ کیلئر نہ ہونے کی وجہ سے یہاں ٹرین کو روکا گیا تھا۔ مسافرو ں نے ناراضگی میں پتھراؤ کیا ہے۔

مسافروں کا کہناتھا کہ سفر کے دوران ٹرین میں نہ تو پانی مل رہا ہے اور نہ ہی کھانے کا نظم ہے۔ مسافروں کو سمجھا بجھا کر روانہ کردیا گیا ہے ۔ساتھ ہی اسٹیشن ماسٹر کو سبھی پلیٹ فارم پر پانی کا انتظام کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس پی شہر روڈ ویز اسٹاف پہنچے اور وہاں بھی افسران کو پانی کا مناسب انتظام کرنے کے احکامات دئیے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق لکھنؤ سے روٹ کیلئر نہیں ہونے کی وجہ سے ٹرین کو رک رک کر چل رہی تھی۔ مسافروں کے اجگین اور سونک اسٹیشن پر بھی پتھراؤ کرنے کی اطلاع ہے۔ حالانکہ آر پی ایف نے اس طرح کے واقعہ س انکار کیا ہے۔

آرپی ایف کے انسپکٹر ایس این مشر نے بتایا کہ اناؤ اسٹیشن کا واقعہ کاجیوریڈکشن اسٹیشن ماسٹر کا ہے اگر وہ مقدمہ درج کرانا چاہیں گے تو مقدمہ درج کرایا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.