ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں آل انڈیا مجلس اتحاد الملسمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے کارکنان نے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی)کے خلاف جلوس نکالا۔ اس دوران ہلکی بوندا باندی کے باوجود کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں سی اے اے کی منظوری کے بعد ملک گیر احتجاج جاری ہے، اسی سلسل میں اے آئی ایم آئی ایم کے مقامی کارکنان نے اس بل کے خلاف نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پوسٹر اور تختی لے کر جلوس نکالا۔
اس موقع پر کثیر تعداد میں پولیس انتظامیہ بھی موجود تھی۔ مظاہرین نے کہا کہ سی اے اے آئین کے خلاف ہے اور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے لکھے آئین کی مخالفت کرنے والے قانون کو ہم منظور نہیں کریں گے۔
اس موقع پر مظاہرین نے شہریت ترمیمی قانون کو آئین کے خلاف بتاتے ہوئے قانون واپس لو، واپس لو کے جم کر نعرے بازی کی گئی۔