خاتون کے شور کرنے پر گاؤں کے لوگوں نے ملزم کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا۔
خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر کام کے سلسلے میں باہر گیا ہوا تھا۔اسی دوران خاتون کو گھر میں اکیلے پاکر گاؤں کا ایک نوجوان گھر میں گھس گیا۔ اور خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ جب اس نے نوجوان کو منع کیا تو وہ مارپیٹ کرنے پر آمادہ ہوگیا۔ تب خاتون نے شور کیا تو آس پاس کے لوگوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔
پولیس نے خاتون کو میڈیکل چیک ایپ کے لیے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا ہے، متاثرہ خاتون کی جانب سے نوجوان کے خلاف کارروائی کے لیے تحریر دی ہے ۔