ETV Bharat / bharat

دہلی: سرائے کالے خاں چوک کا نام تبدیل کر دیا گیا، اب کہلائے گا برسا منڈا چوک - SARAI KALE KHAN CHOWK RENAMED

بہار میں پیدا ہونے والے برسا منڈا ایک مجاہد آزادی تھے اور قبائلی برادری کے لوگ انہیں پیار سے خدا کا درجہ دیتے ہیں۔

Sarai Kale Khan Chowk renamed
دہلی: سرائے کالے خاں چوک کا نام تبدیل کر دیا گیا، اب کہلائے گا برسا منڈا چوک (Etv Bharat File Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2024, 12:55 PM IST

دہلی: مجاہد آزادی اور مقبول لیڈر برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی حکومت نے دہلی کے سرائے کالے خاں آئی ایس بی ٹی چوک کا نام بدل کر برسا منڈا چوک رکھنے کا اعلان کیا۔ غور طلب ہے کہ مرکزی شہری ترقیات کے وزیر منوہر لال کھٹر نے چوک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

برسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں قبائلی فخر کا دن منایا جا رتا ہے۔ مرکزی حکومت نے 2021 میں منڈا کے یوم پیدائش کو قبائلی فخر کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر ملک بھر میں کئی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

دہلی میں منڈا کے مجسمے کی نقاب کشائی:

چوک کا نام تبدیل کرنے کے بارے میں مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر نے کہا، ''میں آج اعلان کر رہا ہوں کہ یہاں آئی ایس بی ٹی بس اسٹینڈ کے باہر بڑا چوک برسا منڈا کے نام سے جانا جائے گا۔ اس مجسمے اور اس چوک کا نام دیکھ کر نہ صرف دہلی کے شہری بلکہ بین الاقوامی بس اسٹینڈ پر آنے والے لوگ بھی ان کی زندگی سے متاثر ہوں گے۔"

اس سے قبل آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجدھانی دہلی میں سرائے کالے خاں کے قریب بنسیرا پارک میں برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش پر ان کے عظیم مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود یوم قبائلی فخر منانے بہار کے جموئی پہنچے ہیں۔ پی ایم مودی راجدھانی پٹنہ سے تقریباً 200 کلومیٹر دور جموئی ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں اس موقع پر منعقد ایک پروگرام میں شرکت کی۔

وزیراعظم مودی سکے اور ٹکٹ کی نقاب کشائی کریں گے:

ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں پی ایم مودی کا بہار کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ بدھ کو انہوں نے دربھنگہ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ جموئی ضلع جھارکھنڈ ریاست سے متصل ہے، جہاں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔

پی ایم مودی آج جموئی میں برسا منڈا کے اعزاز میں ایک یادگاری سکے اور ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی کریں گے۔ وہ قبائلی برادریوں کی بہتری اور خطے کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے 6,640 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

مرکزی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر چراغ پاسوان نے پی ایم مودی کے دورے پر اپنا جوش دکھایا۔ پاسوان جموئی سے دو بار لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔

برسا منڈا کون تھا؟

برسا منڈا ایک عظیم مجاہد آزادی تھے اور قبائلی برادری کے لوگ انہیں پیار سے خدا کا درجہ دیتے ہیں۔ ان کی یوم پیدائش کو قبائلی فخر کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ برسا منڈا 1875 میں بہار کے قبائلی علاقے الیہاتو میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے قبائلیوں کو برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی اور مذہبی تبدیلی جیسی ناخوشگوار سرگرمیوں کے خلاف خبردار کر کے متحد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.