اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کی جامع مسجد کے امام مفتی رضوان احمد نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شب برات کی کیا اہمیت ہے اور اس دن قبرستان جانا کیسا ہے۔
مفتی رضوان احمد نے بتایا کہ 'شب برات کی رات نہایت اہم رات ہے احادیث سے پتا چلتا ہے کہ اس رات اللہ کی رحمتیں برستی ہیں، یہ وہ رات ہے جب ہمیں اکیلے میں اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہیے'۔
شب برات کے موقع پر قبرستان جانے کی پابندی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ قبرستان جانا صرف مستحب ہے. یہ فرض یہ سنت نہیں ہے اس لیے یہ لازمی نہیں ہے کہ شب برات کے دن قبرستان جایا ہی جائے یا وہاں نہ جانے سے شب برات کا عمل مکمل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا یہ اچھا موقع ہے کہ ہم گھروں میں رہکر تنہائی میں اللہ کو راضی کرنے کا کام کریں۔