دراصل یہ واقعہ ضلع گونڈا کے منکا پور تحصیل میں پیش آیا ہے جہاں گزشتہ شب سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے چند بد معاشوں نے شراب کے نشے میں کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر میں کھڑی ایمبولینس کے شیشے توڑے اور ملازمین کے منع کرنے پر ان ملازمین کے ساتھ مارپیٹ بھی کی لیکن لوگوں کا ہجوم بڑھتا دیکھ ملزمین فرار ہوگئے۔
ایمبولینس کے ڈرائیور کا الزام ہے کہ گزشتہ شب چار افراد ایک گاڑی سوار ہوکر یہاں آئے اور میں سے آشو ترپاٹھی اور وویک پانڈے نام کے دو بدمعاش کار سے اترے اور ہیلتھ سینٹر کی جانب بڑھے اور وہاں کھڑی ایمبولیس کے شیشے توڑدیے۔
متاثر ڈرائیور کا مزید کہنا ہے کہ جب وہ اور ہیلتھ سینٹر کے دیگر ملازمین انھیں روکنے گئے تو ان دونوں بدمعاشوں نے فارماسسٹ سمیت دیگر ملازمین کے ساتھ جم کر کی مارپیٹ اور وہاں سے فرار ہوگئے۔
ایمبولیس ڈرائیور کی شکایت پر ملزم آشو ترپاٹھی، وویک پانڈے کے خلاف مقامی اسٹیشن میں کیس درج کرادیا ہے۔ مذکورہ ملزمین پر پہلے سے ہی کئی مقدمے درج ہیں۔