مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹكيت کی صدارت میں اور گوہر صدیقی کی قیادت میں سدبھاونا منچ (سیکولر فرنٹ) میں ہولی ملن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر روایتی پھولوں کی ہولی کھیلی ۔ سدبھاونا منچ سیکولر فرنٹ کے بینر تلے تمام سماج کے لوگوں نے اتحاد کا پیغام دیا اور ایک دوسرے کو ہولی کی مبارکباد دی۔ ہولی کے اس تہوار کو باہمی ہم آہنگی اور خوشی کے ساتھ منانے کی اپیل کی گئی۔ اور سچائی کے راستے پر چل کر زندگی کو مثالی بنانے کا عزم کیا گیا۔
اس پروگرام میں بنیادی طور پر انکور دعا پرمود تیاگی ایڈ، سید نصیر کاظمی ایڈ، راکیش شرما ایس پی، کش پوری، واسی ایڈ، قاضی محمد علی علوی، وپل جین، وپل بھٹناگر راجیو گرگ اشوک باتھلا پنکج جین، دیوراج پنوار نشنک جین، سنیل طائل شامل تھے۔ آصف راہی، ڈاکٹر نظم الحسن وید پرکاش شرما، کلدیپ تیاگی، سلیم ملک، شلبھ گپتا ایڈ نند کشور شرما، پون بنسل، حاجی شفیق تھانوی، دلشاد پہلوان، بوہرن لال گیانی گربچن، ماسٹر الطاف اسرار آدھتی، روہت جین، ڈاکٹر نواحسن ، نادر رانا اور سماجی تنظیموں، تاجروں، روشن خیال افراد اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی، لوگوں نے مذکورہ پروگرام کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور مظفر نگر سے ہندو مسلم سکھ عیسائی اتحاد کا پیغام دیا۔
یہ بھی پڑھیں : SP Leader Sudhakar Singh Kashyap سابق وزیر نے بھری پنچایت میں سر پر جوتوں اور چپلوں کی گٹھری رکھی