ETV Bharat / state

یوم خواتین کے موقع پر گلگوٹیا کالج میں پروگرام

عالمی یوم خواتین کے موقع پر بدھ نگر میں واقع گلگوٹیا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں ایک پروگرام انعقاد کیا گیا جس میں مشن شکتی کے تحت خواتین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

یوم خواتین کے موقع پر گلگوٹیا کالج میں پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 9, 2021, 3:37 PM IST

نوئیڈا: اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں واقع گلگوٹیا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی سی پی وریندا شکلا نے خواتین کو مبارکباد دی گئی، وہیں، کمشنر آف پولیس الوک سنگھ نے کہا کہ 'ضلع میں پولیس کمشنریٹ گذشتہ ایک سال سے نافذ ہے جس میں خواتین کے تحفظ کے لئے مستقل طور پر کارروائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال میں خواتین سے متعلق جرائم میں ملوث 6000 سے زیادہ مجرموں کو جیل بھیجا گیا ہے۔

ویڈیو

الوک سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ڈی سی پی ویمن اینڈ چائلڈ سیفٹی وریندا شکلا ضلع میں خواتین جرائم کی روک تھام کے لئے مستقل طور پر کارروائی کر رہی ہیں۔ نیز خواتین کے لئے آگاہی پروگرام بھی مسلسل منعقد کی جارہی ہے تاکہ خواتین اپنی تحفظ خود کرسکیں۔

اس دوران مشن شکتی کے تحت کھیلوں کے لئے بین الاقوامی ریسلنگ پلیئر ببیتا ناگر، قومی شوٹنگ پلیئر ثانیہ سنگھ، ثنا عالم خان آئی سی ایس سی بورڈ میں ٹاپر ان تمام کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر انوار شیخ، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر شیلندر بہادر سنگھ ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کنور سنگھ، ڈسٹرکٹ پنچایت راج آفیسر پونم تیواری، ضلع پروگرام آفیسر شیوانی تومر، ڈسٹرکٹ گارڈن آفیسر کے علاوہ متعدد افسران موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.