ETV Bharat / state

رامپور: حاجی محمدی کا 160 واں عرس

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع حاجی محمدی صاحب کا 160 واں سالانہ عرس جاری ہے۔

حضرت قبلہ حاجی محمدی صاحب
author img

By

Published : Jun 16, 2019, 4:04 AM IST

Updated : Jun 16, 2019, 10:19 AM IST

عقیدت مند ملک بھر سے بڑی تعداد میں یہاں پہنچ کر نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی آپسی محبت اور بھائی چارے کا درس حاصل کر رہے ہیں۔

حضرت قبلہ حاجی محمدی صاحب

رامپور کے طوپ خانہ میں واقع حضرت حاجی محمدی کی درگاہ پر عرس کا آغاز بعد نماز ظہر قرآن خوانی سے ہوا اور درگا پر عقیدت مندوں نے چادر پوشی کی رسم ادا کی۔

علماء نے حضرت کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حاجی محمدی کی پوری زندگی رضائے الہی اور فلاح انسانیت میں گزری۔

انہوں نے عام انسانوں تک خدا کا پیغام پہنچانے کے لیے کافی مشقتوں اٹھائیں۔

حاجی محمدی کی شخصیت میں جو ایک چیز کافی نمایاں تھی وہ تھی خدمت خلق۔ وہ بلا تفریق مذہب و ملت ہر ایک کے کام آتے تھے۔

اس موقع پر درگاہ کے خادم مسرور میاں اکرم نے ان کے انسانی رشتوں اور ہمدردیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حاجی صاحب نے لوگوں کے لیے پانی کا زبردست نظم کر رکھا تھا جہاں وہ خود ہی بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کو پانی دیتے تھے۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم حضرت قبلہ حاجی محمدی صاحب کی درگاہ پر ان کا 160 واں سالانہ عرس جاری ہے۔ عقیدت مند ملک کے طول و عرض سے بڑی تعداد میں یہاں پہنچ کر نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی آپسی محبت اور بھائی چارے کا درس حاصل کر رہے ہیں۔

Body:وی او۔۱
رامپور کے طوپ خانہ واقع حضرت حاجی محمدی کی درگاہ پر عرس کا آغاز بعد نماز ظہر قرآن خوانی سے ہوا۔ شام پانچ بجے کوئلے والی مسجد سے چادر مبارک کا جلوس آیا اور درگا پر عقیدت مندوں نے چادر پوشی کی رسم ادا کی۔ بعد نماز مغرب حمد، نعت و منقبت کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس کے بعد علمائے کرام کی تقریں ہوئیں جس میں علماء نے حضرت کی حیات و خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حاجی محمدی صاحب کی پوری زندگی رضائے الہی اور فلاح انسانیت میں گزری۔ انہوں نے عام انسانوں تک خدا کا پیغام پہنچانے کے لئے کافی مشقتوں کا سامنا کیا۔ اس کے بعد آستانہ حاجی صاحب پر مخصوص دعا حافظ محفوظ میاں نے کرائی۔ عرس کے موقع پر رامپور کے علاوہ دور دراز کے خطوں سے بھی عقیدت مند یہاں پہنچتے ہیں۔
بائٹ: بچو خاں، عقیدت مند دہلی
وی او۔۲
حاجی محمدی صاحب کی شخصیت میں جو ایک چیز کافی نمایاں تھی وہ تھی خدمت خلق۔ وہ بلا تفریق مذہب و ملت ہر ایک کے کام آتے تھے۔ یہی وجی ہے کہ جب وہ اللہ کی وحدانیت اور توحید کی دعوت عوام الناس کے سامنے پیش کرتے تھے تو لوگ ان کی بات بے چون چرا تسلیم کر لیا کرتے تھے اور ان کی شفقت و محبت کو دیکھ کر ان کے گرویدہ بن جاتے تھے۔ آج بھی ان کی درگاہ پر بلا تفریق مذہب و ملت تمام ہی مذاہب لوگ ان درگاہ پر پہنچتے ہیں۔ اس موقع پر درگاہ کے خادم مسرور میاں اکرم نے ان کے انسانی رشتوں اور ہمدردیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ رامپور میں حاجی صاحب جس مسجد پر چلے میں ہوا کرتے تھے تو انہوں تمام انسانوں کے لئے پانی کا زبردست نظم کر رکھا تھا جہاں وہ خود ہی بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کو پانی دیتے تھے۔
بائٹ: مسرور میاں اکرم، درگاہ حاجی محمدی میاں

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Jun 16, 2019, 10:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.