ETV Bharat / state

'ہٹلر نے بھی 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' کا نعرہ دیا تھا'

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 3:14 PM IST

زرعی قوانین سے متعلق راشٹریہ جسٹس پارٹی کے قومی صدر الیاس اعظمی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کام فیصلہ کرنا ہے نہ کہ صلاح دینا۔

'ہٹلر نے بھی 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' کا نعرہ دیا تھا'
'ہٹلر نے بھی 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' کا نعرہ دیا تھا'

زرعی قوانین پر حکومت کسانوں سے لگاتار بات چیت کر رہی ہے لیکن ابھی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران سابق رکن پارلیمان و راشٹریہ جسٹس پارٹی کے قومی صدر الیاس اعظمی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کام فیصلہ دینا ہے نہ کہ حکومت کو صلاح مشورہ دینا ہے۔

الیاس اعظمی نے کہا کہ صرف کسان احتجاج کے ساتھ موجودہ حکومت کا رویہ تاناشاہی نہیں ہے بلکہ ہر اٹھنے والی آواز کے خلاف سرکار کا یہی رویہ ہوتا ہے۔ کسان آندولن تاریخ کا سب سے سخت احتجاج ہے۔

راشٹریہ جسٹس پارٹی کے قومی صدر نے کہا کہ ایڈولف ہٹلر نے بھی 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' کا نعرہ دیا تھا اور وہ بھی انتخابات کے ذریعے اقتدار پر پہنچ کر تاناشاہ بنا تھا۔

'دنیا میں جتنے بھی جابر حکمراں ہوئے ہیں سبھی بہت اچھے مقرر تھے۔ ہمارے ملک میں بھی ایسا ہی چل رہا ہے۔

الیاس اعظمی نے کہا کہ انسانیت کی سب سے بڑی ٹریجڈی یہ ہے کہ دنیا میں جب جب اچھے مقرر ہوئے ہیں انہوں نے یا تو اپنے ملک کو تباہ کیا یا دنیا کو برباد کر دیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.