ETV Bharat / state

Juloos Mohammadi مچھلی شہر کا تاریخی جلوس محمدی و مدح صحابہ برآمد

سیرت کمیٹی مچھلی شہر کے صدر تحسین مصطفی نے بتایا کہ ہمارا یہ 68واں پروگرام منایا جا رہا جس کا مقصد آپس میں اتحاد و محبت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

مچھلی شہر کا تاریخی جلوس محمدی و مدح صحابہ برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 6:08 PM IST

مچھلی شہر کا تاریخی جلوس محمدی و مدح صحابہ برآمد

جونپور: اسلامی مہینوں کے تیسرے ماہ ربیع الاوّل کے شروع ہوتے ہی مسلمان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی جشن ولادت کے مناسبت سے اپنے گھروں،مسجدوں،محلوں کو برقی قمقموں سے چراغاں کرتے ہیں اور محفل میلاد کا اہتمام کرتے ہیں۔

اسی ضمن جونپور کے تحصیل مچھلی شہر میں 68واں جلوس یوم النبی و مدح صحابہ بڑے ہی عقیدت و محبت کے ساتھ نکالا گیا جس میں انجمنیں اور فن سپاہ گری کے اکھاڑوں نے شرکت کیا اور سجاوٹ کمیٹیوں نے پورے شاہراہوں کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجاکر دیدہ زیب کردیا۔

گزشتہ 68 برسوں سے اس جلوس کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔ اس جلوس کی قیادت کے لیے سیرت کمیٹی کے صدر اور ان کی کابینہ کرتی ہے صدر کا انتخاب دو سال کے لیے ہوتا ہے اسی کو صدر منتخب کیا جاتا ہے جو سیرت کمیٹی کے آئین و ضوابط پر کھرا اترتا ہے۔ اس جلوس کو لیکر ای ٹی وی بھارت نے سیرت کمیٹی کے صدر تحسین مصطفی سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

سیرت کمیٹی مچھلی شہر کے صدر تحسین مصطفی نے بتایا کہ ہمارا یہ 68واں پروگرام منایا جا رہاہے جس کا مقصد آپس میں اتحاد و محبت کو مزجد مضبوط کرنا ہے ۔سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کرکے امن و محبت کا پیغام عام دیتی ہیں۔

تحسین مصطفی نے بتایا کہ مچھلی شہر کا پروگرام تاریخی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ قدیم ہونے کے ساتھ ساتھ سیرت کمیٹی کے صدر کا انتخاب کرانے کے لیے ایک شوریٰ عمل میں لائی گئی ہے جس کا اپنا ایک آئین ہے جس پر عمل کرتے ہوۓ نئے صدر کا انتخاب کیا جاتا ہے جو جلوس کی قیادت کرتا ہے-

یہ بھی پڑھیں:Jashn E Sir Syed In Meerut میرٹھ میں جشن سرسید منعقد ہوگا

سیرت کمیٹی کے آڈیٹر ماسٹر ریحان نے بتایا کہ ہم سبھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کا جشن منا رہے ہیں جو رحمت للعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ مچھلی شہر کا یہ جلوس بہت کی قدیم ہے جو بزرگوں کے نقش قدم پر عمل کرتے ہوئے ہر سال جوش و خروش کے ساتھ برآمد کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.