ETV Bharat / bharat

کیا بھارتی بارود کا استعمال فلسطینیوں کو تباہ کرنے کے لیے کیا گیا؟ مرکزی حکومت سے مولانا ارشد مدنی کا سوال - MAULANA ARSHAD MADANI

جمعیت علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے فلسطین میں ہورہی تباہی پر مرکز کی مودی حکومت سے بڑا سوال کیا ہے۔

کیا بھارتی بارود کا استعمال فلسطینیوں کو تباہ کرنے کے لیے کیا گیا؟ مرکزی حکومت سے مولانا ارشد مدنی کا سوال
کیا بھارتی بارود کا استعمال فلسطینیوں کو تباہ کرنے کے لیے کیا گیا؟ مرکزی حکومت سے مولانا ارشد مدنی کا سوال (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2024, 6:57 PM IST

دہلی : جمعیت علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے فلسطینیوں پر ہورہے ظلم کا تذکرہ کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت سے بڑا سوال کیا ہے۔ انہوں نے دہلی میں منعقدہ تحفظ آئین ہند کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا فلسطینیوں کو تباہ کرنے کےلئے بھارت سے بارود جارہا ہے؟

انہوں نے وزیراعظم نریندر کی جانب سے فلسطینیوں کی مزاہمت کو دہشت گردی قرار دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اگر غلامی کی زنجیروں کو توڑنا دہشت گردی ہے تو پھر گاندھی اور نہرو کو کیا کہیں گے؟ جبکہ انہوں نے غلامی سے نجات حاصل کرنے کےلئے جدوجہد کی تھی۔ ارشد مدنی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’عرب ممالک کے دورہ کے دوران یہ بات سننے میں آئی ہے کہ بھارتی بارود کا استعمال فلسطینیوں کو تباہ کرنے کےلئے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو اپنا دل صاف کرنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کاشی، متھرا معاملے میں جمیعت علما ہند سپریم کورٹ کا رخ کرے گی

قومی دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ پروگرام میں مولانا ارشد مدنی نے وقف ترمیمی بل کی شدت کے ساتھ مخالفت کی اور کہا کہ مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کےلئے اس طرح کے قانون بنانے کی بات کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف املاک پر حکومت کی بری نظر ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.