ETV Bharat / state

Ban on Hijab in Aligarh College: وارشنے کالج میں باحجاب طالبات کی انٹری بند، برقعہ بھی اتروایا

ضلع علی گڑھ تھانہ گاندھی پارک کے علاقے میں موجود شری وارشنے کالج میں باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے اور گیٹ پر ہی ان کے برقعے اتروائے جارہے ہیں نیز کالج پرنسپل نے ڈریس کوڈ پر عمل کرنے کا نوٹس چسپاں کر دی ہے۔ Hijab Clad Students Not Allowed in Varshney College Aligarh

باحجاب طالبات کی انٹری بند
باحجاب طالبات کی انٹری بند
author img

By

Published : Mar 12, 2022, 7:25 PM IST

اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے دھرم سماج کالج کے بعد اب شری وارشنے کالج میں بھی باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ Ban on Hijab in Aligarh College

باحجاب طالبات کی انٹری بند

کالج پرنسپل کی جانب سے سبھی طلبہ و طالبات کو کالج کے ڈریس کوڈ میں ہی آنے کے لیے کہا گیا نیز طلبہ کو چہرا ڈھک کر کالج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز ضلع علی گڑھ کے شری وارشنے کالج میں اومت پرتاپ سنگھ نامی طالب علم بھگوا رنگ کا مفلر پہن کر کالج میں اس لیے آیا کیونکہ اس کے کالج میں کچھ مسلم طالبات برقعہ اور حجاب میں آتی ہیں۔

اس کے بعد کالج انتظامیہ کی جانب سے اب برقعہ اور حجاب پہنی طالبات کو کالج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور ڈریس کوڈ سے متعلق نوٹس کیا چسپاں کر دیا گیا۔

حجاب کے تعلق سے چسپاں کیا گیا نوٹس
حجاب کے تعلق سے چسپاں کیا گیا نوٹس

وارشنے کالج کی مسکان نامی طالبہ نے بتایا کہ 'میرا برقعہ اتروا دیا گیا تھا اور اب یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسکارف بھی اتارو حالانکہ میں کالج کے ڈریس میں ہی آتی ہوں۔ اس کے علاوہ کلثوم نامی نے طالبہ نے بتایا کہ 'کالج میں کچھ طالبات بال کھول کر آتی ہیں یا چوٹی باندھ کر آتی ہیں لیکن میں اپنا سر ڈھک کر آتی ہوں۔ میں گھر سے برقع پہن کر آتی ہوں اور اب بھی برقع پہن کر ہی جاؤں گی۔ جہاں تک حجاب اتارنے کی بات کی جا رہی ہے تو میں اس کے خلاف ہوں۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یا تو حجاب اتارو یا پھر کالج سے باہر جاؤ۔

حجاب کے تعلق سے چسپاں کیا گیا نوٹس دیکھتی ہوئی طالبات

دوسری جانب وارشنے کالج میں گریجویشن کے طالب علم اومت پرتاپ سنگھ نے بتایا میں بھگوا رنگ کا مفلر پہن کر کالج میں داخل ہوا تو میرے استاد نے مجھے روک کر اسے اتارنے کے لیے کہا۔

اومت پرتاپ نے کہا کہ اگر کالج میں طالبات برقعہ یا حجاب پہن کر آئیں گی تو ہم بھی بھگوا رنگ کا لباس پہن کر آئیں گے۔

اس معاملے میں کالج پراکٹر ڈاکٹر وینا اپادھیائے نے بتایا باحجاب طالبہ اور بھگوا رنگ کے مفلر پہنے طالب علم کے درمیان کہا سنی کے پیش نظر کالج پرنسپل کی جانب سے کالج کے مختلف مقامات پر کالج کے ڈریس کوڈ پر عمل کرنے سے متعلق نوٹس چسپاں کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق کسی بھی طالبہ کو چہرا ڈھک کر کالج میں داخل ہونےکی اجازت نہیں ہے۔ نوٹس لگانے کا مقصد صرف کالج کے ڈریس کوڈ کی یاد دہانی کرانا ہے سب طالبات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈریس کوڈ پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی طالبہ چہرہ ڈھک کر کالج آتی ہے تو ہم اسے مرکزی دروازے سے ہی واپس کر دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.