ریاست اترپردیش میں دو مشتبہ دہشت گردوں کے داخل ہونے کے بعد ضلع بہرائچ اور شراوستی میں بھارت اور نیپال سرحد پر سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے
اے ایس پی دہی ضلع بہرائچ رویندر کمار سنگھ نےکہا کہ 'نیپال سرحد کھلا رہتا ہے اور روزانہ تجارت کے سلسلے میں تاجر کی آمد و رفت رہتی ہے، باوجود اس کے ضلع بہرائچ سے منسلک سرحدی علاقے میں پانچ تھانے ہیں، اور تمام تھانوں کی چوکی پر سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایس ایس پی بھی پوری مستعدی کے ساتھ سرحد پر اپنے کام کا انجام دے رہے ہیں، اور کسی بھی طرح کی کوئی سرگرمی یا مشکوک حالات میں کوئی دکھتا ہے تو اس کی پوری تفتیش کر لینے کے بعد ہی سرحد سے آمد و رفت کی اجازت دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں نیپال سے منسلک تقریباً 599.3 کلومیٹر لمبی کھلی سرحد ہے، جس کے اطراف میں سات اضلاع بہرائچ، سراوستی، پیلی بھیت، لکھیم پور کھیری، بلرام پور، سدھارتھ نگر اور مہاراج گنج وغیرہ شامل ہیں، جہاں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔