ETV Bharat / state

Coronavirus کانپور میں کورونا کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری، ضلع انتظامیہ وبا سے نمٹنے کے لئے تیار

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 4:46 PM IST

دنیا بھر کے لوگ ایک دفعہ پھر سے خوف میں مبتلا ہیں کیونکہ چین اور جاپان سمیت کئی ممالک میں کوورنا نے ایک دفعہ پھر سے دستک دی ہے، لوگ اس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں، حالانکہ مشاہدہ اور ماہرین کے مطابق بھارت میں کورونا کا دائرہ کار اتنا نہیں ہوسکتا ہے جتنا کہ سال 2020 اور اس کے بعد آنے والی دوسری لہر کے دوران تھا۔ Health department alert for Corona in Kanpur

کورونا
کورونا

چین میں قہر برپا کر رہے كووڈ کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کا خوف اب ہندوستان میں بھی بڑھ رہا ہے۔ کورونا کا خوف کانپور میں بھی دکھائی دے رہا ہے، ضلع انتظامیہ نے کانپور میں بھی الرٹ جاری کیا ہے، اور تمام ہسپتالوں کو اس سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا حکم جاری کیا ہے ، ضلع انتظامیہ کا تمام عملہ اس وباء سے نپٹنے کی تیاریوں میں جٹ گیا ہے۔Health department alert for Corona in Kanpur

ملک کے متعدد ریاستوں کے شہروں میں بھی اب عالمی وبا کورونا وائرس کے خوف کا اثر دیکھنے کو مِل رہا ہے،چین سمیت متعدد ممالک میں کورنا کا قہر جاری ہے،ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے عوام میں عالمی وبا کو لے کر تشویش دیکھی جارہی ہے،حالات کے مذ نظر مرکزی وزیر صحت اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جو رہنمایا نہ خطوط جاری کی گئی ہے۔اس ایڈوائزری کے جاری ہونے کے بعد اتر پردیش حکومت نے اس وبا سے بچنے کے لیے اترپردیس کے تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ، چیف میڈیکل آفیسر اور میڈیکل ٹیم کو حکم جاری کیا ہے کہ اس وبا سے عوام کو بچانے کے لئے احتیاطاً پیشگی تمام تیاریاں مکمل کر لی جائیں۔جس کے بعد کانپور انتظامیہ نے عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ سال کوڈ وبا کانپور میں بڑی تعداد میں پھیلی تھی جس کی وجہ سے کانپور میں بڑی تعداد میں ہاسپٹلس میں عوام کو بچانے کے لیے انتظامات کیے گئے تھے اس بار بھی تمام سرکاری ہسپتال اس وباء سے عوام کو بچانے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

گذشتہ سال کووڈ وباء سے کانپور میں 94627 ہزار مریض متاثر ہوئے تھے، جس میں 1924 ہزار مریض کی موت ہوگئی تھی اسی لئے کانپور کی ضلع انتظامیہ پہلے ہی سے مستعد ہوگئی ہے اور ہر طرح کا پیشگی انتظام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Corona Cases in UP کورونا کی ممکنہ لہر سے نمٹنے کے لیے اسپتال انتظامیہ مستعد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.