ETV Bharat / state

High Alert at India Nepal Border یوم جمہوریہ کے حوالے سے ہندوستان۔نیپال سرحد پر الرٹ، آئی جی - یوم جمہوریہ 26جنوری

اترپردیش کے بستی ڈویژن کے انسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی) رام کرشن بھاردواج نے بدھ کو کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ہندوستان۔نیپال سرحد پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اس وقت سرحد پر مسلح سرحدی فوج کے جوانوں کے ذریعہ دن رات چوکسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔High Alert In India Nepal Border

یوم جمہوریہ کے حوالے سے ہندوستان۔نیپال سرحد پر الرٹ:آئی جی

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 8:22 PM IST

بستی:بھاردواج نے بدھ کو'یواین آئی' سے بات چیت میں بتایا کہ یوم جمہوریہ 26جنوری کے پیش نظر ہندوستان۔نیپال سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سرحد پر آنے جانے والے افراد سے پولیس اور مسلح سرحدی فوج کے جوانوں کے ذریعہ پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اور آنے جانے کی وجہ بھی پوچھی جارہی ہے۔ ساتھ۔ساتھ ان کے شناختی کارڈ کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

سرحد سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے اور چیکنگ کے دوران ان کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے۔ نیپال سے متصل سرحدی علاقوں پر سیکورٹی فورسز کی خصوصی نظر ہے۔ کھنووا، بڑھنی، کپل وستو سمیت دیگر سرحدوں پر ایس ایس بی کے اہلکاروں کی طرف سے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، پولس کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقے میں جرائم پیشہ افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اٹوا-ڈھیبروا روڈ، شہرت گڑھ-ڈھیبروا روڈ، برہانی ڈھیبروا روڈ، کھنووا روڈ پر پولیس گشت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Missing BSP Worker Dead Body Found تین دنوں سے لاپتہ بی ایس پی کارکن کی لاش برآمد

انہوں نے بتایا کہ سرحد سے ملحقہ تمام تھانوں کے انچارجز، چوکیوں کے انچارجز کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے اپنے سرحدی علاقوں میں دن رات چوکس رہیں اور رات کے وقت گشت میں اضافہ کیا جائے۔ حلقہ سپاہی اپنے حلقے میں موجود رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سدھارتھ نگر کے ایس پی امت کمار آنند کو سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.