اتر پردیش کے موء ضلع میں گزشتہ تین روز سے جاری موسلادھار بارش کاشتکاروں کے لئے راحت کا سبب رہی ہے.
پانی کی وافر مقدار کے سبب کھیتوں میں دھان کی فصل بونے کا کام شروع ہوگیا۔
کافی انتظار کے بعد ہوئی شدید بارش سے کھیتوں میں پانی بھر گیا ہے. مٹی نرم ہونے سے دھان کے پودھے لگانے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے. کاشتکاروں کے لیے یہ موقع کافی خوش کن ہے.