ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کورونا وائرس کے ممکنہ اضافے کے پیش نظر محکمہ صحت مستعد - اترپردیش نیوز

موسم میں تبدیلی کے ساتھ کووڈ-19 کے معاملات میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کا محکمہ صحت مکمل طور سے تیار ہے۔ ضلع میں کورونا پازیٹو رپورٹ زیادہ تر نیگیٹو نکل رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ مکمل طور سے تیار ہیں اور مشکل سے مشکل صورتحال میں اب انہیں کام کرنے کا تجربہ ہو چکا ہے۔

health department active to to stop spread coronavirus in barabanki
کورونا وائرس کے ممکنہ اضافے کے پیش نظر محکمہ صحت مستعد
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 7:24 PM IST

بارہ بنکی کے چیف میڈکل افسر وائی کے ایس چوہان نے بتایا کہ کچھ حلقوں میں کووڈ-19 کے معاملات میں اضافے کے امکان ضرور ہیں، لیکن بارہ بنکی کی حالت اطمینان بخش ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ یہاں مسلسل ہو رہے ٹیسٹ کی رپورٹ زیادہ تر منفی آ رہی ہیں۔اور اس کے باوجود ہم مکمل طور سے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس وقت میں بہتر کام کر کے دکھایا، جب کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد زیادہ تھی۔

انہوں نے کہا ہماری تمام مشینری پہلے کی طرح کام کر رہی ہے۔ ہمیں بس اسے اور ایکٹیویٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر مستقبل میں اس قسم کی صورتحال پیش آتی ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:

کوویکسین کا ٹرائل اے ایم یو میڈیکل میں جلد

انہوں نے کہا کسی بھی صورتحال میں کام کرنے کے لئے ہم مکمل طور سے تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.