ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر میں چھ گاوں کے کسانوں اور کنبوں کو 'فورٹس ہسپتال' کی جانب سے ہیلتھ کیمپ کا اہتمام کیا گیا اور یہ کیمپ ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ کی کوششوں سے منعقد کیا گیا۔
اس کیمپ میں چھ گاوں کے کسانوں اور کنبوں کی صحت کی جانچ کی گئی اور انہیں اس سے استفادہ ہونے موقع فراہم کیا گیا ۔
ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ بھی اس کیمپ میں شریک ہوئے اور انہوں نے تمام کسانوں اور کنبوں سے کیمپ میں پہنچنے اور اس سے فوائد حاصل کرنے کی اپیل کی مزید یہ کہ انہوں نے کیمپ کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ متاثرہ خاندان اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور ان کے سامنے جو بھی مشکلات اور پریشانیاں آئیں گی ان کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔
اس موقع پر فورٹس ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کیمپ میں موجود تمام لوگوں کی صحت کی جانچ کی۔
اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر انوراگ بھارگو ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لینڈ بلرام سنگھ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، جیور گنجا سنگھ، جیور ہوائی اڈے کے آفس انچارج، ابھے کمار سنگھ اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔