تیرہ رجب کو ملک بھر میں جشن ولادت علی منایا جائے گا۔
اس کے لیے ملک بھر کی عبادت گاہوں اور امام بارگاہوں کی سجاوٹ کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ 13 رجب کو شیعہ مسلم مذہب کے پہلے امام حضرت علی علیہ السلام کی یوم ولادت ہے۔
یوم ولادت کے سلسلے سے 13 رجب 8 مارچ کو دنیا بھر میں شان و شوکت کے ساتھ جشن ولادت علی منایا جا رہا ہے۔
جشن ولادت علی کے سلسلے سے 8 مارچ کی 2020 شام سے ہیں جگہ جگہ محفل میلاد اور نذر نیاز کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
اسی سلسلے کے تعلق سے ریاست اتر پردیش کے مرادآباد آذاد نگر امام بارگاہ میں آج شام بعد نماز عشاء ایک محفل کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اس محفل میں مقامی میں اور بیرونی ی شاعر شرکت کر اپنے اپنے کلام پیش کریں گے۔