ETV Bharat / state

لکھنؤ: حیات یونانی میڈیکل کالج کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد - اردو نیوز لکھنؤ

کورونا کی دوسری لہر کے بعد اب لکھنؤ میں موسمی بخار اور ڈینگو جیسی مہلک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ ایسے میں سماجی و فلاحی تنظیمیں سامنے آ کر گھنی آبادیوں میں ہیلتھ کیمپ لگا کر غریب ضرورت مند کو طبی امداد پہنچانے کا کام کر رہی ہیں۔

hayat unani medical college organized health camp in lucknow
حیات یونانی میڈیکل کالج کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 3:37 AM IST

اس حوالے سے آج لکھنؤ کے حیات یونانی میڈیکل کالج کے زیر اہتمام حسین آباد کی جامع مسجد کے قریب طبی کیمپ لگا کر غریب و ضرورت مند اور بے سہارا لوگوں کو مفت میں متعدد جانچ کے ساتھ دوا بھی تقسیم کیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس حوالے سے ڈاکٹر عنبر نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ کی حیات یونانی میڈیکل کالج عوام کے مطالبے پر متعدد مقامات پر طبی کیمپ لگا کر نہ صرف متعدد جانچ مفت میں فراہم کرتا ہے بلکہ مفت میں دوائیاں بھی تقسیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طب یونانی کی اپنی اہمیت ہے جس کے ذریعے مریض کے صحت پر بغیر کسی غلط اثرات مرتب کیے ہوئے یہ صحت مند بخشتا ہے لہذا ضرورت ہے کہ جب لکھنؤ میں معیادی بخار، موسمی بخار اور ڈینگو جیسے بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ایسے میں طب یونانی کی جانب عوام کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے کہ آج لکھنو کے حسین آباد علاقے میں جامع مسجد کے قریب میڈیکل کیمپ میں بڑی تعداد میں عوام نے طب یونانی کے ذریعے علاج حاصل کیا۔

حیات یونانی میڈیکل کالج کے سینئر ڈاکٹر افسر خان بتاتے ہیں کہ دوسرے لاک ڈاؤن کے بعد تاجر و کاروباری شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے میں بیشتر لوگوں کے پاس علاج کرانے کے لیے رقم موجود نہیں، وہیں موسمی بخار زدہ افراد ڈاکٹروں کے پاس بھی جانے سے کتراتے ہیں اور ڈاکٹروں کے پاس بھی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں لہذا ضرورت تھی کہ گھنی آبادیوں میں طبی کیمپ لگا کر عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔

مزید پڑھیں:

کورونا کے بعد موسمی بخار اور ڈینگو سے تعلیمی نظام متاثر

اس کے تحت آج یہ کیمپ لگایا گیا ہے جس میں نہ صرف مریضوں کے متعدد جانچ کیے جا رہے ہیں بلکہ ان کو مفت میں علاج بھی تقسیم کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.