ETV Bharat / state

'وزیراعلی سے انصاف کی امید نہیں ہے' - وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ کو تنقید کا نشانہ بنایا

متاثرہ کے چچا نے کہا کہ انہیں 25 لاکھ روپئے کی مالی امداد نہیں چاہیے بلکہ انہیں صرف انصاف چاہئے، اسی دوران وزیراعلی سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ کے چچا نے اس کیس میں ملزمین کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے-

جنسی زیادتی
جنسی زیادتی
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 9:50 AM IST

ہاتھرس کی متاثرہ کے چچا نے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے وزیراعلی کو چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعلی اپنے عہدہ سے استعفی دیتے ہیں تو میں انہیں 50 لاکھ روپئے دوں گا۔

جنسی زیادتی
جنسی زیادتی

ان کا جواب اس وقت سامنے آیا جب وزیراعلی نے متاثرہ افراد کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

متاثرہ کے چچا نے کہا کہ انہیں 25 لاکھ روپئے کی مالی امداد نہیں چاہیے بلکہ انہیں صرف انصاف چاہئے، اور اگر سی ایم یوگی وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دیتے ہیں تو وہ اپنا ذاتی مکان فروخت کر کے انہیں 50 لاکھ روپے دیں گے۔

انہوں نے وزیراعلی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے اور ان سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔

الہاس نگر میں متاثرہ لڑکی کے چچا اور چچازاد بھائی نے اکھل بھاترتیہ نو نیوک والمیکی سنگھ کے بینر تلے تحصیلدار کے دفتر میں مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'ہماری بچی کو انصاف چاہئے، اس کے قتل کے بعد اس کی لاش بھی ہمارے حوالے نہیں کی گئی۔

اسی دوران وزیراعلی سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ کے چچا نے اس کیس میں ملزمین کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی ملزم پولیس اہلکاروں پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.