ETV Bharat / state

’ہم ہاتھرس متاثرین کے ساتھ ہیں‘: ملاقات کے بعد راہل - پرینکا کا بیان - Rahul and Priyanka Gandhi Meet Victims Family

اترپردیش پولیس کی اجازت کے بعد آج شام راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت پانچ کانگریسی رہنماؤں نے ہاتھرس پہنچ کر اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار دلت لڑکی کے افراد خاندان سے ملاقات کی۔

Hathras Rape Case: Rahul and Priyanka Gandhi Meet Victims Family
’ہم ہاتھرس متاثرین کے ساتھ ہیں‘، راہل اور پرینکا کا ادعا
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 8:42 PM IST

Updated : Oct 3, 2020, 9:25 PM IST

آج شام تقریباً 7 بجے کانگریسی رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، وینوگوپال، ادھیرنجن چودھری اور پی ایل پنیا ہاتھرس پہنچے اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔ پرینکا گاندھی نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کو گلے لگاکر دلاسہ دیا۔

’ہم ہاتھرس متاثرین کے ساتھ ہیں‘: ملاقات کے بعد راہل - پرینکا کا بیان

تقریباً 50 منٹ طویل ملاقات کے بعد راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں اور انہیں انصاف ملنے تک جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔

پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو اپنی لڑکی کا آخری دیدار کرنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا۔ پرینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’خاندان اپنی حفاظت چاہتا ہے اور عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے‘۔

راہل گاندھی نے کہا کہ خاندان کو انتظامیہ کی جانب سے دھمکایا گیا اور ان سے غلط طریقہ سے دستخط حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری دم ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

درندگی کی شکار دلت لڑکی کی 4 روز قبل دہلی کے صفدرجنگ ہسپتال میں موت ہوگئی تھی جس کے بعد رات دیر گئے لڑکی کی آخری رسومات والدین کی رضامندی کے بغیر انتظامیہ کی جانب سے ادا کی گئیں جس کی مختلف سیاسی پارٹیوں نے مذمت کی۔ دو روز قبل راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ہاتھرس آکر متاثرہ خاندان سے ملاقات کرنا چاہتے تھے تاہم انہیں روک دیا گیا اور نوئیڈا سے واپس دہلی روانہ کردیا گیا تھا لیکن آج راہل گاندھی کو دیگر 4 ارکان کے ساتھ ہاتھرس جانے کی اجازت دی گئی۔

Last Updated : Oct 3, 2020, 9:25 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.