ETV Bharat / state

ہاتھرس کیس: احتجاج بھڑکانے کے لیے فنڈنگ، ای ڈی کا دعویٰ - ہاتھرس معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کاروائی

ہاتھرس معاملہ میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے یہ انکشاف کیا کہ 'اترپردیش میں ذات پات کے تنازعہ کو بھڑکانے کے لیے غیرملکی ایجنسیوں نے 100 کروڑ روپے بھیجے ہیں۔'

Hathras incident: Rs 100 cr funded by foreign countries to stir protests, says ED
ہاتھرس سانحہ: مظاہرے کرنے کےلیے بیرونی فنڈز کی تحقیقات
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 4:43 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اترپردیش میں ذات پات سے متعلق تشدد بھڑکانے کے لیے ماریشیس سے 50 کروڑ روپئے ملک بھیجے گئے ہیں۔

تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا کہ ہاتھرس متاثرہ کے لیے انصاف نامی ویب سائٹ کے ذریعہ احتجاج کو بھڑکانے کے لیے غیرملکی ایجنسیوں سے مشکوک رقم وصول ہوئی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ریاستی حکومت کی شبیہ کو بگاڑنے اور ذات پات پر مبنی تشدد بھڑکانے کے سلسلہ میں مبینہ بین الاقوامی سازش کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بہت جلد ای ڈی کی جانب سے منی لانڈرنگ کا ایک مقدمہ درج کر کے دلت لڑکی کی مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی اور ہلاکت کے تناظر میں مبینہ طور پر ذات پات پر مبنی تشدد کو ہوا دینے کے لیے مشکوک فنڈز کے استعمال پر تحقیقات کی جائے گی۔

ای ڈی جوائنٹ ڈائرکٹر (لکھنو زون) راجیشور سنگھ نے بتایا کہ مرکزی جانچ ایجنسی ہاتھرس پولیس کی جانب سے ایک آن لائن پلیٹ فارم http://carrd.co کے خلاف دائر ایف آئی آر کی جانچ کر رہی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ’ہاتھرس کی متاثرہ کے لیے انصاف‘ کے نام سے بنایا گیا جبکہ اس کی مبینہ طور پر مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سلسلہ میں ای ڈی منی لارنڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کر سکتی ہے جبکہ ہاتھرس پولیس نے دو گروہوں کے مابین کشیدگی کو فروغ دینے کے دفعہ 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہم اس سلسلہ میں ملزم کے خلاف پی ایم ایل اے کے تحت بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.