ETV Bharat / state

ہاتھرس اجتماعی عصمت دری معاملہ: ملزم کی ضمانت عرضی مسترد

ہاتھرس اجتماعی عصمت دری معاملے میں جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔ جمعہ کے روز ایک ملزم رامو کی ضمانت عرضی پر بحث ہوئی جس کا فیصلہ آج آگیا ہے۔ عدالت نے رامو کی طرف سے پیش کی گئی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

hathras gang rape case: accused bail application cancel
ہاتھرس اجتماعی عصمت دری معاملہ: ملزم کی ضمانت مسترد
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 6:39 PM IST

دراصل ہاتھرس گینگ ریپ کے چاروں ملزمین سندیپ، روی، رامو اور لو کش میں سے ایک ملزم رامو کی جانب سے عدالت میں ضمانت کی درخواست دی گئی تھی۔ آج عدالت نے رامو کی ضمانت کی عرضی مسترد کر دی ہے۔ اس بات کی جانکاری متاثرہ کے وکیل بھگیرتھ سنگھ نے دی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

غورطلب ہے کہ 14 ستمبر 2020 کو ہاتھرس کی چندپا کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں میں دلت لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ اور جان سے مارنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کی 29 ستمبر 2020 کو دہلی کے سفدر گنج اسپتال میں دوران علاج موت ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

ستنا میں اے ٹی ایم کو دھماکے سے اڑایا

فی الحال اس معاملے کے چاروں ملزمین علی گڑھ جیل میں ہیں۔ وہیں، سی بی آئی بھی عدالت میں اپنی چارج سیٹ داخل کر چکی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 11 فروری کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.