ETV Bharat / state

ملک میں کیا کورونا وبا ختم ہوگئی؟

کورونا وبا کے چلتے ملک بھر میں تشویش کا ماحول چھایا ہوا ہے اور کوویڈ انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

Has the corona epidemic ended in the country?
ملک میں کیا کورونا وبا ختم ہوگئی؟
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 10:53 PM IST

ملک میں لاک ڈاون کے دوران انتہائی چوکسی اختیار کی گئی لیکن لاک ڈاون کی برخاستگی کے بعد لوگ کورونا کو لیکر کافی بداحتیاطی کررہے ہیں۔

ملک میں کیا کورونا وبا ختم ہوگئی؟

لاک ڈاؤن بعد حکومت کی جانب سے سخت اصول و ضوابط نافذ کئے تھے تاہم آہستہ آہستہ لوگ اس پر عمل کرنے سے احتراز کرنے لگے۔ تمام مارکیٹ کو کھول دیا گیا اور آمد و رفت کےلیے گاڑیوں سے پابندی ہٹا دی گئی۔

فی الحال مارکٹ میں لوگ بے خوف و خطر بغیر کسی احتیاط کے گھوم پھر رہے ہیں اور بسوں میں سفر کر رہے ہیں۔ بسوں میں سماجی فاصلہ ندارد ہے۔ کنڈیکٹر بھی اس پر نہ ہی عمل کر رہے یں اور نہ ہی مسافرین کو ترغیب دے رہے ہیں۔

اترپردیش میں تمام مارکٹز میں ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ لوگوں کے ہجوم کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کورونا پوری طرح ختم ہوگیا۔ مارکٹ میں گھومنے والے افراد نہ سماجی فاصلہ کا خیال رکھ رہے ہیں اور نہ ہی ماسک کا استعمال کر رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں سینئر صحافی سدھانشو مشرا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کورونا سے بچاؤ کےلیے لوگوں میں شعور بیدار کیا جانا چاہئے تاکہ کیسز کی بڑھتی تعداد میں کمی لائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.