سری نگر: جمو ں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس کے دوسرے روز، گذشتہ چھ سال سے زائد عرصے کے دوران انتقال کرگئے 51 قانون سازوں و سابق ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 2018 میں اسمبلی کے آخری اجلاس سے اب تک انتقال کرگئے 51 ارکان و سابق ارکان کو اسمبلی اجلاس کے دوران دو منٹ کی خاموشی مناتے ہوئے خراج پیش کیا گیا۔
انتقال کرگئے ارکان کی فہرست میں شامل اہم ناموں میں قانون ساز کونسل کے سابق چیئرمین عبدالرشید ڈار، سابق وزرا میاں بشیر احمد اور مدن لال شرما، سید علی شاہ گیلانی، دیویندر سنگھ رانا سمیت 51 ارکان شامل ہیں۔
2018 میں اسمبلی کے آخری اجلاس کے بعد سے اب تک انتقال کرگئے ہیں ارکان اسمبلی و سابق قانون ساز ارکان کی فہرست:
عبدالرشید ڈار، سابق چیئرمین قانون ساز کونسل
میاں بشیر احمد سابق وزیر
مدن لال شرما، سابق وزیر
محمد شریف نیاز، سابق وزیر
سید مشتاق احمد بخاری، سابق وزیر
ٹھاکر رندھیر سنگھ، سابق وزیر
عبدالغنی میر، سابق وزیر
گووند رام، سابق وزیر
پورن سنگھ، سابق وزیر
سردار رفیق حسین خان، سابق وزیر
ٹوکدان رمپوچے سابق وزیر
غلام قادر میر، سابق وزیر
قاضی محمد افضل، سابق وزیر
دیویندر سنگھ رانا، موجودہ اسمبلی کے آنجہانی رکن
پروفیسر بھیم سنگھ، سابق ایم ایل اے
کرشن دیو سیٹھی، سابق رکن اسمبی
حاجی عبدالعزیز پارے، سابق ایم ایل اے
محمد یاسین شاہ، سابق ایم ایل اے
رچھپال سنگھ، سابق ایم ایل اے
پیر عبدالغنی شاہ، سابق ایم ایل اے
چودھری بشیر احمد ناز، سابق ایم ایل اے
سید علی شاہ گیلانی، سابق ایم ایل اے
محمد شفیع خان، سابق ایم ایل اے
عبدالغنی نسیم، سابق ایم ایل اے
عبدالواحد شان، سابق ایم ایل اے
غلام قادر بھٹ (بیدار)، سابق ایم ایل اے
عبدالعزیز پارے، سابق ایم ایل اے
غلام رسول، سابق ایم ایل اے
عبدالرزاق واگے، سابق ایم ایل اے
ٹھاکر دیواکر سنگھ، سابق ایم ایل اے
راجیش گپتا، سابق ایم ایل اے
سوم ناتھ، سابق ایم ایل اے
پرکاش شرما، سابق ایم ایل اے
محمد مقبول بھٹ، سابق ایم ایل اے
غلام رسول صوفی، سابق ایم ایل سی
چودھری فتح محمد، سابق ایم ایل سی
عبدالرحمن بدانا، سابق ایم ایل سی
حبیب اللہ بھٹ، سابق ایم ایل سی
ٹھاکر کشمیرا سنگھ، سابق ایم ایل سی
یشپال شرما، سابق ایم ایل سی
راجہ ناصر خان، سابق ایم ایل سی
ولی محمد بھگوان، سابق ایم ایل سی
حاجی علی محمد بٹ، سابق ایم ایل سی
عبدالعزیز وانی، سابق ایم ایل سی
چونی لال دھیمان، سابق ایم ایل سی
ترلوچن سنگھ وزیر، سابق ایم ایل سی
آغا سید جمال، سابق ایم ایل سی
حاجی محمد سلطان، سابق ایم ایل سی
گلزار احمد کھٹانہ، سابق ایم ایل سی
محمد اسلم، سابق ایم ایل سی
مرزا محمد یعقوب، سابق ایم ایل سی
اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ میں نے اپنے سیاسی کیرئیر میں انتقال کرجانے والے ارکان کو خراج پیش کرنے کے موقع پر کبھی بھی اتنی لمبی فہرست نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو تفصیل سے خراج عقیدت پیش کرنا ممکن نہیں ہے، اس لیے ہمیں اس سلسلہ میں مختصر کاروائی چلانی ہوگی۔