لکھنئو: حالیہ دنوں میں یوپی ایس سی کے امتحانی نتائج کا اعلان ہوا ہے۔ جس میں مسلم امیدواروں کی تعداد اگرچہ مایوس کن رہی، تاہم جن امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے اہل خانہ عزیز و اقارب کے مابین خوشی کی لہر ہے۔ یونین پبلک سروس کمیشن Union Public Service Commission کے امتحان میں لکھنؤ کے رہنے والے محمد ثاقب عالم نے 279 رینک حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ موجودہ وقت میں مہاراشٹر کے پونے میں مہندرا کمپنی میں ملازمت کر رہے ہیں۔ ان کی کامیابی سے نہ صرف اہل خانہ میں خوشی کی لہر ہے بلکہ عزیز و اقارب کے مابین کی خوشی ہے اور مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔ ای ٹی وی بھارت Etv Bharat سے بات کرتے ہوئے محمد ثاقب کے والدین سے بات چیت کی ہے اور جاننے کی کوشش کی کس طریقے سے انہوں نے محنت و مشقت کر ہندوستان کے سب سے سخت امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اور ان کے مقاصد کیا ہیں Happiness in the family of Mohammad Saqib's success in UPSC۔
مزید پڑھیں:
- Masoom Raza Khan Cracks UPSC 2021: محنت کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی
- Exclusive Interview with Ariba Noman: یو پی ایس سی میں 109 واں مقام حاصل کرنے والی اریبہ نعمان سے خاص بات چیت
انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں جو اقلیتی طبقہ کے ذریعے الزام عائد کیے جاتے ہیں کہ اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتا ہے۔ ملازمت نہیں دی جاتی ہے، وہ بے بنیاد ہے اور سراسر غلط ہے، جو تعلیم یافتہ ہیں جن کے اندر صلاحیت ہے محنت اور لگن جدوجہد ہے ان کو کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ ہاں اتنا ضرور ہے کی دوسرے طبقہ کو اگر بیس فیصد محنت کرنی پڑتی ہے تو مسلمان کو اکیس فیصدی محنت کرنی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مسلمانوں نے تعلیم پر توجہ دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر میدان میں مسلم طلباء وطالبات کی نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔