ETV Bharat / state

بریلی: اربن ہاٹ کو ہینڈی کرافٹ سینٹر بنانے کی تیاری

بریلی ضلع کو جن خاص مصنوعات کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہے، ان میں سب سے خاص صنعت زردوزی کے کاموں کی ہے۔ اب اس صنعت کو ایک پلیٹ فارم دینے کی تیاری ہو رہی ہے۔ بریلی میں اربن ہاٹ کو زردوزی کا ہب بنانے اور اسے تیار کرنے کے پیش نظر شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ہینڈی کرافٹ سینٹر قائم ہونے جا رہا ہے۔

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 7:49 PM IST

handicraft promotion center
اربن ہاٹ کو ہینڈی کرافٹ سینٹر بنانے کی تیاری

بریلی میں کمشنر کی زیرصدارت اسمارٹ سٹی میٹنگ میں متعدد منصوبوں پر مہر لگ گئی۔ اس میں 104 کروڑ کی لاگت سے اربن ہاٹ سینٹر اور 48 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ہینڈی کرافٹ سینٹر جیسے منصوبے بھی شامل ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اس منصوبہ کے تحت تمام زری کاریگروں کو ممکنہ طور پر فائدہ ہوگا۔ بریلی میں تقریباً تین ہزار کنبے زری، زردوزی صنعت سے وابستہ ہیں۔

ان کے ہاتھوں سے تیار لباس عالمی سطح پر تمام ہائی پروفائل پارٹیوں میں پہنے جاتے ہیں۔ لیکن کاریگروں کے جو ہاتھ اس لباس کو تیار کرتے ہیں، اُن کے ہاتھ کچھ نہیں آتا۔

handicraft
زردوزی کا کاروبار

تقریباً 15 گھنٹے دن رات کی محنت کرنے کے بعد بمشکل دو سو روپے کی کمائی ہوتی ہے جبکہ زری زردوزی کا سوٹ تیار کرانے والے کانٹریکٹر اسی ڈریس پر ایک ہزار سے پندرہ سو روپے تک کمائی کرتے ہیں۔

handicraft promotion center
اربن ہاٹ

شہر کے میئر ڈاکٹر اُمیش گوتم کے مطابق حکومت نے خریداروں اور کاریگروں کے مابین ٹھیکیدار کے کردار کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاریگروں کے تیار کردہ لباس کو مارکٹ میں لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

handicraft promotion center
اربن ہاٹ

جس کے تحت ہینڈی کرافٹ سینٹر تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ سینٹر تمام کاریگروں کو اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ فینسی ڈریس کی واجب قیمت دلانے میں اہم کاردار ادا کرےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.