ETV Bharat / state

رامپور: سفر حج کے لیے کم درخواستیں موصول

ریاست اترپردیش کے رامپور ضلع سے سفر حج کے لیے اب تک 150 فارم بھرے گئے ہیں، وہیں فارم جمع کرنے کی تاریخ پہلے 10 دسمبر مقرر کی گئی تھی جس کو ایک مہینہ بڑھاکر اب 10 جنوری کر دیا گیا ہے۔

سفر حج کے لیے پہلے کے مقابلہ قدرے کم درخواستیں

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 9:53 PM IST

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے سفر حج کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کرکے 10 جنوری کر دیا گیا ہے۔

پہلے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئ تھی لیکن کم عازمین کی جانب سے فارم جمع کئے گئے جس کے نتیجہ میں اب ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

رامپور ضلع سے سفر حج کے لیے اب تک 150 فارم بھرے گئے ہیں۔ اسی طرح عازمین حج کا کرایہ 3 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر تھا لیکن جب اس پر لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تو اب اس میں تخفیف کرکے 3 لاکھ 45 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

مرکزی حج کمیٹی نے حج 2021 کے لیے آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی تھی لیکن اب عازمین کی سہولت کے لیے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برسوں میں ایک دن میں ہی حج فارم کی 600 درخواستیں موصول ہوا کرتی تھیں تاہم رواں برس تقریبا ایک ماہ ہونے کے باوجود 650 عازمین نے فارم پُر کیے ہیں۔

حج 2021 کے لیے گزشتہ ماہ نومبر کی 7 تاریخ سے عازمین حج کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز کیا گیا تھا لیکن تقریبا ایک ماہ گزر جانے کے بعد دہلی سے بھی ابھی تک صرف 650 درخواستیں ہی موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حج کب اور کیوں منسوخ و محدود ہوا؟

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس تمام عازمین جن کا نام قرعہ اندازی میں آیا تھا انہیں بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ سعودی حکومت کی جانب سے کورونا کی رہنما ہدایات کے مدنظر حج ادا کیا گیا تھا، جس میں تقریبا ایک ہزار افراد نے ہی حج میں شرکت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.