ETV Bharat / state

Haj 2023 علی گڑھ میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا اہتمام - حج کے لئے تربیت کیمپ کا اہتمام

حج 2023 کی تیاریاں روز و شور سے جاری ہیں۔ جن خوش نصیب افراد کا حج پر جانے کا نمبر آیا ہے وہ حج کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں مختلف مقامات پر عازمین حج کے لئے خصوصی حج تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔Haj training camp held in aligarh

علی گڑھ میں عازمین حج کے لئے تربیت کیمپ کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 30, 2023, 8:33 AM IST

Updated : Apr 30, 2023, 9:46 AM IST

علی گڑھ میں عازمین حج کے لئے تربیت کیمپ کا اہتمام

علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تاریخی کینیڈی آڈیٹوریم میں لبیک حج ٹریننگ کیمپ کی جانب سے عازمین حج کے لئے ایک روزہ حج ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں خاصی تعداد میں عازمین حج نے شرکت کی۔ عازمین حج کے لئے ایک روزہ تربیتی کیمپ میں ارکان حج پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ مذکورہ کیمپ میں ضلع علیگڑھ سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد نے شرکت کی جو حج 2023 پر روانہ ہو رہے ہیں۔

حج تربیتی کیمپ میں حج سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کرائی گئیں، حج کا روٹ، عازمین حج کو کہاں اور کتنے دن قیام کرنا ہوگا، حج کے اراکان کو کس طرح ادا کرنا ہوگا، عبادت کیسے کرنی ہوگئی، حج کے دوران کتنا وزن اٹھانا ہے، کتنا سامان لے جا سکتے ہیں۔ کن چیزوں پر پابندی ہے، کہاں لے جانے میں مسئلہ ہو سکتا ہے وغیرہ وغیرہ باتیں بتائی گئیں۔ سوال جواب سیشن میں عازمین حج سے سوالات کے جوابات بھی حاصل کئے، حج کے سفر پر بیس بیس کلوگرام کے دو بیگ، اپنے دوائیوں کے ساتھ ڈاکٹر کا پرچہ، موبائل سم کارڈ، رقم کی مقدار، قیام و طعام اور اپنی صحت سے متعلق ضروری معلومات حاصل کی۔

مزید پڑھیں:۔ Haj Training Camp In Patna یکم مئی کو پٹنہ میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ
لبیک حج سوسائٹی کے سیکرٹری توفیق علی خان نے بتایا گزشتہ دس برسوں سے ہم اس حج تربیتی کیمپ کا اہتمام کر رہے ہیں۔ عازمین حج کے لئے ہر سال ہم اسکرین پر اوڈیو اور ویڈیو کی مدد سے بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ حج کے دوران آپ کو کیا کیا کرنا ہے اور کیسے عبادت کرنی ہے تاکہ عازمین حج کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ حج سے متعلق تمام تفصیلات اور حج کے دوران لاعلمی کے سبب ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے بھی ہم تفصیلات فراہم کرتے ہیں۔ حج تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے عازمین حج نے کیمپ میں حاصل ہونے والی معلومات کو مفید بتایا۔ اس میں حج کے مسائل اور ارکان سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں جس سے ہمیں فائدہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع علیگڑھ سے حج پر جانے والے عازمین کا کوٹا تقریبا 750 ہے جس میں کل 548 عازمین حج کے لئے روآنہ ہوں گے۔ رواں برس حج پر جانے عازمین کی تعداد گزشتہ چار برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔

Last Updated : Apr 30, 2023, 9:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.