ETV Bharat / state

اترپردیش کے ہر ضلع میں حج سہولت سینٹر قائم کیا جائے: دھرم پال سنگھ

اتر پردیش کےوزیر اقلیتی بہبود، مسلم وقف اور حج دھرم پال سنگھ نے اودھان بھون میں واقع اپنے دفتر میں سفر حج -2024 کے انتظامات کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔

یوپی میں آن لائن درخواست کے لیے ہر ضلع میں حج سہولت سینٹرقائم کیا جائے:دھرم پال سنگھ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 9:57 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کےوزیر اقلیتی بہبود، مسلم وقف اور حج دھرم پال سنگھ نے اودھان بھون میں واقع اپنے دفتر میں سفر حج -2024 کے انتظامات کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ حج درخواستوں کے بارے میں تفصیلی رہنما ہدایات کو وسیع پیمانے پرتشہیر کی جائے، تاکہ حج درخواست گزاروں کو درخواست دینے میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ سفر حج 2024 کی تمام تیاریاں ابھی سے شروع کر دی جائیں اور سفر حج کے تیاریوں میں کسی بھی سطح پر کسی قسم کی کوتاہی یاتساہلی نہ ہونے دی جائے۔

وزیر اقلیتی بہبود دھرم پال سنگھ نے ہدایت دی کہ حج درخواست دہندگان کی سہولت کے لیے ضلع سطح پر آن لائن درخواست کے لیے ضلع اقلیتی بہبود کے افسران کے ذریعے حج سہولت مرکز قائم کیا جائے۔ اس کے ساتھ حج سیشن کو اچھی طرح سے نافذ کرنے کے لیے اہلکاروں میں کام مختص کیا جائے۔ حج درخواستوں کی پروسیسنگ سے متعلق کام کو آسانی اور کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لیے متعلقہ ملازمین کے درمیان ضلع وار تقسیم بھی کی جائے۔ حج سیشن 2024 کے لیے آن لائن درخواستیں حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کی ویب سائٹ پر پُر کی جا سکتی ہیں۔

میٹنگ میں ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد انصاری نے کہا کہ عازمین حج کی سہولیات کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے تاکہ سفر حج 2024 بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ طریقے سے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ریاست سے جانے والے عازمین حج کے سفر کو خوشگوار بنایا جائے، اس لیے تمام انتظامات کو ہر سطح پر مکمل کیا جائے اور اگر کوئی کوتاہی نظر آئے تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے معاملے بی جے پی رکن اسمبلی قصوروار قرار

میٹنگ میں محکمہ اقلیتی بہبود کی ایڈیشنل چیف سکریٹری مونیکا ایس گرگ نے حج 2024 کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں وزیر کو معلومات فراہم کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کی طرف سے موصولہ رہنما ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود ڈائریکٹر جے ریبھا، اسپیشل سکریٹری اور حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تیواری میٹنگ میں موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.