علیگڑھ:تین ماہ قبل ریاست کرناٹک کے ضلع باگل کوٹا سے حج کا سفر شروع کرنے والے حسن رضا سائیکل کے ذریعہ پورا کریں گے۔ وہ اس سفر کے لئے جوش سے لبریز دیکھے۔ ان کا گزر ضلع علیگڑھ سے ہوا جہاں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں انہوں نے ایک رات بھی گزاری، طلباء و طلباء رہنما نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا۔
اس مبارک سفر کے لئے دعائے بھی کی۔ طلباء نے حسن سے ملک میں امن و شانتی اور اے ایم یو کی حفاظت کے لئے بھی دعا کی درخواست کی ہے۔حج کے مبارک سفر کے دوران آسانی کی دعاؤ کے ساتھ یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ باب سید سے طلباء و طلباء رہنماؤں نے حسن کو حج کے لئے روانہ کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ وہ ریاست کرناٹک کے باگل کوٹا ضلع سے تعلق رکھتے ہیں اور تقریبا تین ماہ قبل انہوں نے وہاں سے حج کے سفر سائیکل سے شروع کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ گورکھپوری، نیپال، چین ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچیں گے۔ اپنے سفر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تقریبا چھ مہینے میں وہ سعودی عرب پہنچ جائیں گے اور پورا سفر سائیکل سے ہی طے کریں گے۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان سے پہلے بھی کچھ لوگ حج کے سفر پر پیدل یا سائیکل سے طے کر چکے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے کیرالہ کے شہاب کا بھی ذکر کیا جو پیدل حج کے سفر پر نکلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں سے ترغیب ملی اور میں حج کے سفر پر نکلا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:کرناٹک کے حسان رضا سائیکل سے حج کا سفرجاری، مرادآباد پہنچنے پر والہانہ استقبال
طلباء رہنما محمد زید شیروانی نے سائیکل سے روانہ عازمین حج کی خدمات کرنے کے موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ہر شخص کا اپنا اپنا طریقہ ہوتا ہے اللہ کو راضی کرنے کا، حسن رضا کا سائیکل سے حج کے مبارک سفر روانہ ہونا ان کا اپنا طریقہ ہے ہم ان کے سفر میں آسانی، ان کی حفاظت اور ان کی حج قبول ہونے کی دعا کرتے ہیں ساتھ ہی ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ ملک اور اے ایم یو کی سلامتی کے لئے دعا کریں۔