ETV Bharat / state

Communal Harmoney in Varanasi وارانسی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کی مہم کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 3:05 PM IST

Updated : Sep 23, 2023, 4:14 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں گیانواپی مسجد کی عدالت میں پیروی کرنے والے مساجد انتظامیہ کے وفد نے گنگا جمنی تہذیب، آپسی بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور شہر کے ماحول کو خوشگوار بنانے کی مہم شروع کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنو: انجمن انتظامیہ مساجد کے جنرل سیکرٹری ایس ایم ایس سی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیان واپی مسجد کا معاملہ عدالت میں جب سے شروع ہوا ہے اس دوران سے دیکھا جا رہا ہے کہ شہر کے ماحول خوشگوار نہیں نظر آرہے ہیں اور دل ہی دل میں لوگوں کے اندر کسک اور دوریاں بڑھ رہی ہیں۔ لہذا اب ہم نے ایک مہم شروع کی ہے جو نہ سیاسی ہے اور نہ ہی مذہبی بلکہ آپسی تانہ بانہ کو مضبوط کرنے کے لیے ہندو مذہبی رہنماؤں، سیاسی اور سماجی رہنماؤں سے ملاقات کر ان سے گنگا جمنی تہذیب کو مضبوط کرنے اور آپسی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات بہت ہی خوش آئند ملاقات ہو رہی ہے اور اس کا رد عمل اور نتیجہ بھی بہت شاندار رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی ملاقات اتر پردیش کے سابق کابینی وزیر وریندر سنگھ سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کا رد عمل انتہائی خوشگوار تھا اس کے بعد بنارس میں موجود سنکٹ موچن مندر کے مہند وشمبھر ناتھ سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے بھی آپسی بھائی چارہ کو فروغ دینے کی بات کہیں گے۔ ان کے علاوہ بھی کئی ایسے ہندو مذہبی رہنما ہیں جن سے ملاقات کا ارادہ ہے۔

مزید پڑھیں: الہ آباد ہائی کورٹ میں گیان واپی مسجد معاملے کی سماعت آج

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کا معاملہ عدالت میں زیر بحث ہے اور اس کی سماعت مسلسل جاری ہے اس معاملے پر ہم کسی سے بات چیت نہیں کر رہے ہیں لیکن بنارس کی جو روایت رہی ہے اور گنگا جمنی تہذیب آپسی بھائی چارہ کا ماحول رہا ہے اس ماحول کو نہیں بگڑنے دینا ہے۔ اور اسی مقصد سے ہم سبھی طبقہ کے لوگوں سے ملاقات کر کے بنارس کے خوشگوار ماحول کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وفد میں بنارس کے مفتی عبدالباطن نعمانی، صدر عبدالباقی، حاجی اخلاق، فضیل و شمشیر علی اور ایس ایم یسین شامل ہیں۔

Last Updated : Sep 23, 2023, 4:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.