ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے قصبہ گجرولہ میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر نریش ٹکیت کا کسانوں نے زبردست خیر مقدم کیا۔ اس دوران سیکڑوں کسان موجود رہے اور پولیس انتظامیہ بھی چوکس رہی۔
کسانوں نے نریش ٹکیت کا زوردار استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنا کر انہیں گڑ اور دودھ پلایا۔ اس دوران بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان سمیت سیکڑوں کسانوں نے شرکت کی۔
نریش ٹکیت مرادآباد کے بلاری میں منعقد ایک مہاپنچایت میں شرکت کرنے جارہے تھے، گجرولہ پہنچنے پر پہلے کسانوں نے ان کا استقبال کیا اور بعد میں وہ سیکڑوں کسانوں سمیت مہاپنچایت میں شامل ہونے کے لئے روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
'وزیراعظم مودی نے بھارت کی زمین چین کو دے دی'
میڈیا سے بات کرتے ہوئے نریش ٹکیت نے کہا کہ 'حکومت کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اس احتجاج کو ختم کرے یا نہ کرے، اگر حکومت چاہے تو یہ احتجاج ختم ہو سکتا ہے لیکن اس سے پہلے کسانوں سے بات کرنی ہوگی'۔