ETV Bharat / state

Graduation courses will be 4 years اے ایم یو میں گریجویشن کورسز چار سال کے ہونگے، اکیڈمک کونسل نے دی منظوری

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پی آر او عمر سلیم پیرزادہ نے بتایا کہ اکیڈمک کونسل کی منظوری کے بعد اب اے ایم یو میں گریجویشن کورسز چار سال کے ہونگے اور طلباء ایک ساتھ دو ڈگری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ Graduation Courses in AMU will be of four years duration

اکیڈمک کونسل
اکیڈمک کونسل
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 6:32 PM IST

Updated : Oct 23, 2022, 3:19 PM IST

علی گڑھ: یوروپین ممالک میں گریجویشن کورسز چار سال کے اور پوسٹ گریجویشن کورسز ایک سال کے ہوتے ہیں۔ بھارت کی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں گریجویشن کورسز کو اکیڈمک کونسل کی منظوری کے بعد چار سال کے کر دیئے گئے ہیں لیکن پوسٹ گریجویشن کورسز سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

اے ایم یو میں گریجویشن کورسز چار سال کے ہونگے

نئی تعلیمی پالیسی کے تحت علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی اکیڈمک کونسل نے منظوری دے دی ہے کہ تعلیمی سال 2022-2023 سے گریجویشن کے کورسز (بی اے، بی ایس سی، بی کام) اب تین سال کے بجائے چار سال کے ہونگے اور اب طلباء ایک ساتھ دو کورسز کر سکتے ہیں یہ معلومات خود یونیورسٹی کے پی آر او نے دی۔ کچھ کورسز کو چھوڑ کر طلباء ایک ساتھ دو کورسز (ایک آن لائن اور ایک آف لائن) اے ایم یو سے کر سکتے ہیں۔ Graduation courses will be 4 years

گریجویشن کورسز کو چار سال کی منظوری پر یونیورسٹی کے طالب علم محمد زاہد نے یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گریجویشن تو چار سال کا کردیا اب کیا ماسٹر کورسز کو ایک سال کا کرینگے ؟ زاہد نے مزید کہا کہ طلباء کے کورسز کو چار سال کا کردیا طلباء سے بھی پوچھنا چاہیے جن کے لیے آپ کورسز لا رہے ہیں۔

وہیں اے ایم یو کے ہی طالب علم بھوپیندر سنگھ نےگریجویشن کورسز کو چار سال کے کرنے والے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پہلے طالب علم ایک وقت میں ایک ہی کورس کرپاتا تھا لیکن اب دو کورسز ایک ساتھ کر سکتے ہیں (آف لائن اور آن لائن)۔ Graduation Courses in AMU will be of four years duration

یہ بھی پڑھیں : Show Cause Notice to AMU Professors اے ایم یو کے دو پروفیسرز سمیت چار اساتذہ کو وجہ بتاؤ نوٹس

Last Updated : Oct 23, 2022, 3:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.