ETV Bharat / state

Anti Encroachment Drive in Noida غیر قانونی تجاوزات ہٹانے پہنچی انتظامی ٹیم پر حملہ

نوئیڈا کے سیکٹر 115 سورخہ میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لیے انتظامیہ کے افسران بلڈوزر لے کر پہنچے جہاں ان پر حملہ کیا گیا۔ وہیں مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کے افسران نے خاتون پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تھی جس کے بعد لوگ مشتعل ہوئے۔ Anti Encroacment Drive in Noida

Etv Bharat
غیر قانونی تجاوزات ہٹانے پہنچی انتظامی ٹیم پر حملہ
author img

By

Published : Jan 2, 2023, 7:37 AM IST

غیر قانونی تجاوزات ہٹانے پہنچی انتظامی ٹیم پر حملہ

نوئیڈا: ریاست اترپردیش نوئیڈا کی ضلع انتظامیہ کی ٹیم بلڈوزر کے ساتھ سیکٹر 115 سورخہ میں ریاستی سرکاری زمین پر تعمیر کئے گئے غیر قانونی اسکول اور تعمیرات کو ہٹانے پہنچی۔ جب انتظامیہ کی ٹیم کارروائی کے بعد واپس آرہی تھی تو الزام ہے کہ لینڈ مافیا نے مقامی لوگوں کی مدد سے لیکھ پال اور تحصیلدار کی گاڑی پر اینٹوں سے حملہ کیا۔ اس حادثے میں دونوں انتظامی افسران بال بال بچ گئے۔ اطلاع پر سیکٹر 113 کوتوالی پولیس پہنچی اور مداخلت کی۔ پولیس نے انتظامی اہلکاروں کی تحریر پر کئی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ Anti Encroacment Drive in Noida

ایس ڈی ایم دادری آلوک کمار گپتا کے مطابق ریاستی حکومت کے پاس سورخہ میں واقع زیر آب علاقے میں کھسرہ نمبر 573 پر تقریباً سات ہزار مربع میٹر زمین ہے۔ زمین مافیا نے سازش کر کے اس پر قبضہ کر لیا ہے۔ اسی زمین پر ایک دو منزلہ اسکول بھی تعمیر کیا جا چکا ہے ۔ جس کا نام سینک پبلک اسکول ہے ۔سرکاری اراضی پر تعمیر اسکول منظور بھی نہیں ہے۔ اسکول تقریباً ایک سال سے کام کر رہا ہے۔ غیر قانونی قبضوں سے متعلق عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا، زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو لینڈ مافیا قرار دے دیا گیا۔ Anti Encroacment Drive in Noida

کیس کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ گزشتہ دنوں لینڈ مافیاز نے ملی بھگت کر کے اس معاملے میں حتمی رپورٹ (ایف آر) لگوا دی۔ جب یہ اطلاع متعلقہ علاقے کے اے سی پی تک پہنچی تو انہوں نے اعتراض کیا۔ جب سرکاری افسران اپنی ٹیم کے ہمراہ بلڈوزر لے کر سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات ہٹانے پہنچے اور بعض مقامات پر کارروائی کی۔ غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلا دیا گیا ہے۔لیکن کارروائی کے بعد جب تحصیلدار اور لیکھ پال واپس جا رہے تھے تو زمین مافیوں نے ان کے اسکارپیو کار پر پتھروں سے حملہ کروا دیا جس میں کار کا پچھلا شیشہ ٹوٹ گیا اس سلسلے میں پولیس میں تحریر دے دی گئی ہے ،جبکہ احتجاج کرنے والوں کا الزام ہے کہ پولیس نے ایک خاتون پر زبردستی گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تھی جس کے بعد لوگ مشتعل ہوئے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہے ۔ ایس ڈی ایم کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات کو ہر قیمت پر واگزار کرانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ Anti Encroacment Drive in Noida

یہ بھی پڑھیں : Kids Died After Drinking Syrup نوئیڈا میں تیار کی گئی دوا پینے سے ازبکستان میں بچوں کی موت پر دواساز فرم پر چھاپہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.