بنارس کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے بس ٹرائیورز بس لیکر ڈیوٹی پر تعینات ہیں تاکہ مسافروں کو ان کے گھر تک پہنچا سکیں۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بس ڈرائیورز نے بتایا کہ صبح سے شام تک کھانے اور پانی کا کوئی نہیں انتظام ہے، ایسے میں ہوٹل اور دکانیں بند ہیں اور بھوک اور پیاس کی شدت میں پورا دن گزارنا پڑ رہا ہے۔
ڈرائیورز نے مزید بتایا کہ حکومت نے ان کے لیے کورونا وائرس سےحفاظتی انتظامات بھی نہیں کئے ہیں۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دور دراز علاقوں سے آئے مزدوروں کی اگرچہ تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے اس کے باوجود اگر کسی بھی مزدور میں کورونا وائرس ہوا تو بڑی تعداد میں ڈرائیور سمیت کئی لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔
بس ڈرائیورز نہ صرف اپنے کھانے کے لیے فکر مند ہیں بلکہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہرممکن تدابیر اپنا رہے ہیں لیکن حکومت نے کسی بھی قسم کا کوئی انتظام نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ بس ڈرائیورز حکومت سے برہم نظر آرہا ہے۔