ETV Bharat / state

حکومت کسانوں کی تحریک کو بھٹکانا چاہتی ہے: اکھلیش - بی جے پی حکومت کسان تنظیموں کے ساتھ بے نتیجہ میٹنگ

سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ 'بی جے پی حکومت کسان تنظیموں کے ساتھ بے نتیجہ میٹنگ کرکے یہ ثابت کردیا کہ 'مرکزی حکومت کسانوں کی تحریک کو بھٹکانا چاہتی ہے۔

حکومت کسانوں کی تحریک کو بھٹکانا چاہتی ہے:اکھلیش

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 5:30 AM IST

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ 'بی جے پی حکومت کسان تنظیموں کے ساتھ بے نتیجہ میٹنگ کر کے یہ ثابت کردیا کہ 'مرکزی حکومت کسانوں کی تحریک کو بھٹکانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہر دفع نصف دن گزر جانے کے بعد 20 بجے میٹنگ کے انعقاد سے ہی اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ بی جے پی حکومت آدھے من سے نصف وقت میں کام کر کے اس تحریک کو بے راہ کرنا چاہتی ہے۔ مگر کسانوں کا حوصلہ ٹوٹنے والا نہیں ہے۔

کسان اپنا مستقبل بچانے کی جدوجہد میں قربانیاں دے رہے ہیں۔ بی جے پی غیر منطقی باتوں اور جھوٹے وعدوں سے کسانوں کے تحریک کو بدنام کررہی ہے۔ وہ ہرحال میں کالے قوانین ملک کے کسانوں پر تھوپنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھا ہوگا کہ بی جے پی حکومت بیان بازی میں ملک کو نہ الجھائے اور کسان تحریک میں لگاتار کسانی کی بڑھتی اموات و خودکشی پر شرم کرے۔

جو بی جے پی حکومت ایم ایس پی ہونے پر بھی کسانوں کو بازاروں میں صحیح دام نہیں دے پارہی ہے وہ قانون آنے کے بعد کیا ایم ایس پی دے گی۔ اپنی محنت کا حق نہ ملنے سے کسان بے حال ہیں۔ بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت کسانوں پر اور کتنا ظلم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.