ETV Bharat / state

فرضی ڈگری کی بنیاد پر نوکری کرنے والے اساتذہ معطل

author img

By

Published : Dec 2, 2019, 8:02 PM IST

اترپردیش کے دو اضلاع ایٹہ و مین پوری میں فرضی دستاویز کی بنیاد پر نوکری کرنے والے 190 ٹیچرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔

فرضی ڈگری کی بنیاد پر نوکری کرنے والے اساتذہ معطل
فرضی ڈگری کی بنیاد پر نوکری کرنے والے اساتذہ معطل

ایس آئی ٹی کی جانب سے کی گئی جانچ میں ان ٹیچرز کے بی ایڈ کی ڈگریاں فرضی پائی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق معطل ٹیچرز میں سے 116 کا تعلق ایٹہ سے ہے جبکہ 74 ضلع مین پوری میں نوکری کر رہے تھے۔

ایس آئی ٹی نے اپنی جانچ میں پایا ہے کہ ان کی ڈگریاں یا تو فرضی ہیں یا پھر ان کے مارک شیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ یہ تمام تقریبا دس برسوں سے فرضی دستاویز کی بنیاد پر نوکری کر رہے تھے۔

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی آگرہ کی سنہ 2004 ۔ 05 کی بی ایڈ کی ڈگریوں میں ایس آئی ٹی نے بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف کیا تھا۔

اس جانچ کی بنیاد پر سبھی اضلاع کو فرضی ڈگریوں کے ساتھ نوکری کر رہے ٹیچرز کی سی ڈی دی گئی تھی۔ محکمہ بیسک ایجوکیشن دو برسوں سے ان فرضی ڈگریوں کی جانچ میں مصروف تھا۔

مین پوری کے بی ایس اے وجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 'ایس آئی ٹی کے ذریعہ فرضی قرار دیے گئے ٹیچرز کو ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد معطل کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت بی آئی او کو دی گئی ہے۔ گزشتہ دس برسوں میں دی گئی تنخواہ کی ریکوری کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔'

ضلع ایٹہ کے بی ایس پی سنجے سنگھ نے بتایا کہ 'سبھی 116 ٹیچرز پر مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'ٹیچرز کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے تحت دی گئی تنخواہ بھی وصولی جائے گی۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.