ETV Bharat / state

حکومت اقلیتی سماج کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں: نند گوپال - اقلیتی سماج

اقلیتوں کے یوم حق کے موقع پر یو پی اقلیتی بہبود محکمہ 18 دسمبر کو تعلیمی قرض کی تقسیم، محکمہ کے پورٹل اور مسلم مسافر خانہ کی آن لائن بکنگ کے لئے موبائل ایپ کا افتتاح کرے گا۔

Government strives for the welfare of minority community: Nand Gopal
حکومت اقلیتی سماج کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں: نند گوپال
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 5:32 PM IST

اتر پردیش کے کابینی وزیر برائے اقلیتی بہبود اوقاف، حج نند گوپال گپتا 'نندی' نے اعلان کیا ہے کہ 18 دسمبر کو یوم اقلیتی حقوق وسیع پیمانے پر منایا جائے گا۔ اقلیتی طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے یو پی حکومت متعدد اسکیموں کو تفصیل سے بتائے گی تاکہ اقلیتی سماج کے لوگ حکومت کی تمام اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکیں۔

Government strives for the welfare of minority community
حکومت اقلیتی سماج کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں: نند گوپال

نند گوپال گپتا نندی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یوم اقلیت کے موقع پر محکمہ اقلیتی طبقہ کے لوگوں کو قرض، محکمہ کا آن لائن پورٹل اور چار باغ واقع مسلم مسافر خانہ کا موبائل ایپ کا افتتاح کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ چار باغ واقع مسلم مسافر خانہ بدحالی کا شکار تھا۔ ای ٹی وی بھارت کے لگاتار خبر دکھائے جانے کے بعد ذمہ داران نے نوٹس لیا، جس کے بعد وہاں کام شروع ہو پایا۔ مسافر خانہ میں اب موبائل ایپ کے ذریعے بکنگ ہوا کرے گی تاکہ وہاں کے ملازمین من مانی نہ کر پائیں۔

کابینی وزیر نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے اقلیتی طبقہ کی بہتری کے لیے نمایاں کام کیا اور آگے بھی کرتی رہے گی کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ "سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.