ETV Bharat / state

حکومت مہاجر مزدوروں کے کھانے۔پینے کا خاص خیال رکھے:مایاوتی - مہاجر مزدور

ریاست اترپردیش سمیت دیگر ریاستوں میں مہاجر مزدورو کے تئیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پیر کو کہا کہ حکومت کو لاک ڈاؤن سے متاثرہ ان مزدوروں کو پیٹ بھر کھانہ دستیاب کرانے کے ساتھ ان کے جلد ہی وطن واپسی کا انتظام کرنا چاہئے۔

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 7:12 PM IST

مایاوتی نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا" مرکز اور سبھی ریاستی حکومتیں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ بڑھانے کے ساتھ ساتھ خاص کر بے سہارا ومجبور لاکھوں غریب مزدوروں کو پیٹ بھر کھانے دستیاب کرائیں ورنہ بھوک سے تڑپتے یہ لوگ کیسے اپنی قوت مدافعت بڑھا کر مہلک کورونا بیمار ی سے بچ سکیں گے۔سرکاری گوداموں میں رکھا غلہ آخر کس دن کام آئے گا"۔

انہوں نے کہاکہ "ویسے بہتر تویہ ہوگا کہ حکومتیں لاک ڈاؤن سے متاثر ان لاکھوں مظلوم و مجبور لوگوں کو جلد سے جلد مناسب انتظام کر کے انہیں ان کے گھروں تک محفوظ بھجوائے اور فوری طور پر ان کی کچھ مالی مدد بھی ضروری کریں"۔

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش حکومت نے باہر کام کرنے والے اور وہیں پھنسے رہ گئے مہاجر مزدوروں کو مرحلہ وار طریقے سے واپس لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ)اونیش اوستھی کے مطابق ہریانہ سے اب تک 2224 مہاجر مزدورں کو ریاست واپس لایا جاچکا ہے جبکہ تقریبا 10ہزار مزدوروں کے ہریانہ سے آنے کے امکانات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.