انہوں نے کہا کہ 'اس سے ان طبقات کو تحفظ مل سکے گا۔'
بی ایس پی صدر مایاوتی نے سلسلے وار ٹویٹ میں کہا کہ 'کانگریس کے بعد اب بھارتیہ جنتا پارٹی اور ان کی مر کزی حکومت کے مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ سے صدیوں سے پسماندہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقات کے افراد کو ریزرویشن کے ذریعہ ملک کے قومی دھارے میں لانے کی مثبت آئینی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'یہ بے حد حساس اور بد قسمتی کی بات ہے۔'
بی ایس پی صدر نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں مر کزی حکومت سے پھر سے مطالبہ ہے کہ وہ ریزرویشن کے مثبت انتظام کو آئین کے نویں شیڈیول میں لا کر اس کو تب تک مہیا کرائیں جب تک کے محروم اور مظلوم کروڑوں لوگ ملک کے قومی دھارے میں شامل نہیں ہو جا تے ۔ جو کہ ریزرویشن کی صحیح آئینی منشا ہے ۔
انہوں نے مر کزی حکومت پر یہ الزام عائد کیا کہ مر کزکے غلط رویہ کی وجہ سے ہی عدالت نے سرکا ری ملازمت اور عہدوں کے ترقی میں ریزرویشن کے انتظام کو جس طرح سے غیر فعال اور غیر موثر ہی بنا دیا ہے ۔ اس سے پورا سماج مشتعل اور ناراض ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں غریبوں ،نوجوانوں، خواتین و دیگر محروموں کے حقوق پر مسلسل شدید حملے کئے جا رہے ہیں۔