ETV Bharat / state

پراپرٹی ڈیلر قتل معاملہ: اکھلیش، مایاوتی نے یوگی حکومت کو گھیرا، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ - بہوجن سماج پارٹی

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے پراپرٹی ڈیلر معاملے کی جانچ سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔ وہیں اکھلیش یادو نے اس قتل میں یوگی حکومت کو برابر کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

اکھلیش، مایاوتی
اکھلیش، مایاوتی
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 4:12 PM IST

لکھنؤ: گورکھپور میں پولیس کی پٹائی سے ہلاک ہونے والے تاجر کے معاملے میں اپوزیشن نے یوگی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک طرف سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے تاجر کی موت کے لیے پولیس اہلکار کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کو بھی برابر کا ذمہ ٹھہرایا ہے تو وہیں بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے گورکھپور میں پولیس کی پٹائی سے مارگئے تاجر کے معاملے کی جانچ مرکزی جانچ ایجنسی (سی بی آئی) سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مایاتی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'یوپی وزیر اعلی کے آبائی ضلع گورکھپور کی پولیس کے ذریعہ تین تاجروں کے ساتھ ہوٹل میں بربریت و اس میں سے ایک کی موت کے سردست خاطی پولیس اہلکار کو بچانے کے لئے معاملے کو دبانے کی کوشش ناموزوں ہے۔ واقعہ کی سنگینی و کنبے کی حالت کو دیکھتے ہوئے معاملے کی سی بی آئی جانچ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا "ملزم پولیس اہلکار کے خلاف پہلے قتل کا مقدمہ درج نہیں کرنا لیکن پھر عوام اشتعال کی وجہ سے مقدمہ درج ہونے کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کرنا حکومت کی پالیسی اور نیت دونوں پر سخت سوال کھڑے کرتا ہے۔ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ حکومت متاثر کے کنبے کو انصاف، مناسب مالی مدد و سرکاری نوکری دے۔

وہیں، سماجو ادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ گورکھپور کے ایک ہوٹل میں کانپور کے تاجر کا قتل کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ یوگی حکومت بھی برابر کی ذمہ داری ہے۔

اکھلیش یادو نے گورکھپور کے ایک ہوٹل میں پولیس کی مبینہ موت سے ہلاک ہونے والے کانپور کے پراپرٹی ڈیلر منیش گپتا کے اہل خان ہسے ملاقات کی اور انہیں تیقن دیا کہ انصاف کی لڑائی کے سات کھڑے رہنے کا بھروسہ دیا۔ انہوں نےریاستی حکومت سے متاثرہ کنبے کو دو کروڑ روپئے می مالی مدد اور متوفی کی بیوی کو سرکاری نوکری دینے کا مطا لبہ کیا۔ ساتھ ہی پورے معاملے کی جانچ ہائی کورٹکے جج سے کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے ایس پی کی جانب سے متاثرہ کنبے کو 20لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔

اہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی حکومت میں عام آدمی انصاف کی امید نہیں کرسکتا ہے۔ جب ریاست کے وزیر اعلی ٹھونک دو کی پالیسی پر زور دیتے ہیں اور ڈی ایم ۔ایس پی سے انتخابات کو متاثر کرنے اور دیگر فضول کام کرواتے ہیں تو اس حکومت سے کسی کو کیا امید ہوسکتی ہے۔کانپور کے سنجیت قتل معاملے میں بھی پولیس کا کردار ابھی کسی سے مخفی نہیں رہا۔

مزید پڑھیں:بے روزگاری، مہنگائی بی جے پی کی اقتدار سے بے دخلی کی وجہ بنے گی: اکھلیش

ایس پی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ کے میعاد کار میں پولیس سیکورٹی دینے کے بجائے بے گناہوں کی جان لے رہی ہے۔ اترپردیش میں پولیس کو ایسا سلوک کسی کی حکومت میں دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔ حکومت کی پہلے دن سے نظم ونسق پر نیت صاف نہیں رہی ہے۔ بابا وزیر اعلی ہونے کے باوجود ایسی واردات لگاتار ہورہی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.