ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر سروٹ کے مدینہ چوک پر واقع محمد عابد کے پلاسٹک کباڑ کے گودام میں گزشتہ شب آگ لگ گئی، آگ اتنی شدید تھی کہ اس کی بڑی بڑی لپٹیں اٹھنے لگیں اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام میں آگ پھیل گئی، مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے جس کے بعد محکمۂ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی محکمہ فائر برگیڈ کے افسران اور اہلکار موقع پر پہونچے ،کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایاجاسکا۔ All the Goods Were Burnt Due to the Fire
آتشزدگی کے سبب گودام میں رکھا سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا،آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے۔ دیر رات لگی آگ اتنی شدید تھی کی دور سے ہی آگ کی لپٹیں اٹھنے لگیں،جس کے بعد چاروں طرف افراتفری پھیل گئی، مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی پوری کوشش کی لیکن کامیابی نہیں مل سکی، لوگوں نے فائر محکمے کو آگ کی اطلاع دی، اطلاع ملتے ہی فائر محکمے کے اعلی افسران فورا ہی دم کل گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، آگ اتنی شدید تھی کی فائر محکمے کی آٹھ گاڑیوں کو آگ بجھانے کے کام پر لگا دیا گیا فائر محکمہ کے ملازمین کی گھنٹوں محنت کے بعد آخرکار صبح تک آگ پر قابو پا لیا گیا ۔
فائر محکمہ کے افسران کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا کا آگ لگنے کی وجہ سے سے کافی نکسان کا اندےشا لگایا جا رہا ہے آگ لگنے سے سے گودام میں رکھا سبھی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔