ETV Bharat / state

بریلی: باقر گنج میں رہنے والوں کےلیے خوشخبری

بریلی کے باقر گنج علاقے میں کوڑے کے ٹرنچنگ گراؤنڈ کی وجہ سے خطرناک آلودگی کے سبب اطراف و اکناف میں رہنے والے ہزاروں لوگوں کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم اب حکومت نے یہاں سے لاکھوں میٹرک ٹن کوڑے کو ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔

بریلی: باقر گنج میں رہنے والوں کےلیے خوشخبری
بریلی: باقر گنج میں رہنے والوں کےلیے خوشخبری
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 10:00 PM IST

کہتے ہیں کی 12 برس بعد کوڑے کے دن بھی بدلتے ہیں اور اگر اترپردیش حکومت کے ٹنڈر کے مطابق کام شروع کیا گیا تو باقر گنج علاقے کی تقریباً 20 ہزار مسلم اکثریتی آبادی کو بڑی راحت مل سکتی ہے۔ بریلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تقریبا 6 لاکھ میٹرک ٹن کوڑا ہٹانے کا کام آئندہ اگست سے شروع کیا جائے گا۔ اس کوڑے کو ہٹانے کے لئے "ہری بھری" ورکنگ آرگنائزیشن کے ساتھ حکومت ایک معاہدہ کیا ہے۔ شہر کی تنظیم "سماج سیوا منچ" کے صدر ندیم شمسی کی قیادت میں کوڑا ہٹانے کے لیے کئی مرتبہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔

بریلی: باقر گنج میں رہنے والوں کےلیے خوشخبری

غور طلب ہے کہ بریلی کے باقر گنج علاقے میں تقریباً 20 ہزار سے زائد آبادی میں 95 فیصد سے زیادہ مسلم آبادی ہے۔ یہاں بریلی میونسپل کارپوریشن یعنی بی ایم سی کا ایک بڑا ٹرنچنگ گراؤنڈ ہے، جہاں گزشتہ بارہ برسوں سے پورے شہر کا کوڑا جمعہ کیا جا رہا ہے۔ اب اس کوڑے کو ہٹانے کے لیے ہری بھری نامی آرگنائزیشن نے ٹنڈر لیا ہے اور وہ اس کوڑے کو ہٹانے کا کام اگست سے شروع کرنے والی ہے۔ تقریباً 20 کروڑ روپیہ کے اس ٹنڈر میں ہری بھری نے 239 روپیہ فی ٹن کوڑا ہٹانے کے چارج کا معاہدہ کیا ہے۔

دراصل مرکزی حکومت نے بریلی شہر کو سمارٹ سٹی کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ لہذا شہر کو سمارٹ بنانے کے لیے کوڑے کا ٹرنچنگ گراؤنڈ بھی ہٹایا جانا ضروری ہے۔ سمارٹ سٹی منصوبہ میں بجٹ مہیا ہونے کے بعد کوڑا ہٹوانے کے لیے "واٹر کارپوریشن" کی یونِٹ سی اینڈ ڈی ایس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ٹنڈر کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور اب یہ طے ہو گیا ہے کہ ہری بھری کمپنی کوڑا ہٹانے کا کام کرے گی اور سی اینڈ ڈی ایس اُس کے کام کی نگرانی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:: بریلی: چائنیز مانجھے کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.