ETV Bharat / state

شادی رکنے پر انتہائی اقدام

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 7:52 PM IST

اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں اپنے گھر میں لڑکی مردہ پائی گئی۔

شادی رکنے پر انتہائی اقدام
شادی رکنے پر انتہائی اقدام

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے، ایسے میں بہت سارے امور میں تقدیم وتاخیر کی گئی ہے، پھر چاہے وہ شادی بیاہ کی تقاریب ہوں یا جلسے جلوس کے پروگرام، یوم پیدائش کے ہنگامے ہوں یا دوستوں کی مجلسیں سبھی پر روک لگی ہے۔

ان حالات میں لوگوں کو مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تازہ ترین معاملہ ضلع کے تھانہ قیصرگنج کے دردور پور گاؤں کا ہے جہاں 18 سالہ رادھا اپنے گھر میں مردہ پائی گئی۔ بتایا گیا کہ لڑکی نے پھانسی لگاکر خودکشی کی۔

شادی رکنے پر انتہائی اقدام

رادھا کی 20 اپریل کو منگنی ہونے والی تھی، اور 05 مئی کو شادی کی تاریخ طے تھی۔ بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ شادی کی تاریخ ملتوی ہوگئی، جس سے دلبرداشتہ ہو کر رادھا نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

لڑکی کے والد، بلونت کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی 5 مئی کو ہونی تھی، 20 اپریل کو منگنی ہونی تھی، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیٹی کی منگنی منسوخ کردی گئی۔

خودکشی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے تمام لوگ فصل کٹائی کے لئے کھیت گئے ہوئے تھے، بیٹی اپنے والدین کو کھانا دے کر کھیت سے واپس آگئی، اور پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑکی کو شادی نہ ہونے کا گہرا صدمہ تھا، جس کی وجہ سے اس نے اپنی جان دینے جیسا انتہائی قدم اٹھایا ہے، سی او قیصر گنج نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور اس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا ہے۔ اور معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.