ETV Bharat / state

Pratapgarh Murder دوشیزہ کا گولی مار کر کیا قتل، منگیتر گرفتار - پرتاپ گڑھ میں لڑکی کا گولی مار کر قتل

یوپی کے ضلع پرتاپ گڑھ میں ایک 20 سالہ لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے لڑکی کے منگیتر کو گرفتار کر لیا ہے۔ Girl shot dead in Pratapgarh

دوشیزہ کا گولی مار کر کیا قتل، منگیتر گرفتار

author img

By

Published : May 24, 2023, 2:22 PM IST

پرتاپ گڑھ: ریاست اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے پچیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ کوتوالی پٹی علاقے کے کٹھار گاؤں میں بدھ کی الصبح منگیتر نے دوشیزہ کا گولی مارکر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ کوتوالی پٹی ایس ایچ او نندلال سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ تھانہ علاقے کے کٹھار گاؤں کے باشندے چندربھان سنگھ کی بیٹی کرشمہ (20)کا آج الصبح گھر کے پیچھے کھیت میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔گولی کی آواز پر لوگ جائے وقوعہ پر پہونچے تو قتل کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔ جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال طمنچہ و کارتوس برآمد ہوا ہے ۔مقتولہ کی شادی آئندہ 25 جون 2023 کو تھانہ لیلاپور علاقے کے کٹرہ اندرکنور کے باشندے راکیش سنگھ سے ہونے والی تھی۔

جب پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک کلومیٹر مسافت پر واقع سئی ندی کے ساحل سے مقتولہ کے منگیتر راکیش سنگھ کو حراست میں لے کر پاچھ گچھ کی تو اس نے گولی مار کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم سے ابھی مزید بازپرس جاری ہے۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ضلع ہیڈکواٹر بھیج دیا گیا ہے۔ گاؤں والوں کے مطابق کرشمہ جس نوجوان سے شادی کرنے والی تھی اسے منگل کی رات گاؤں میں دیکھا گیا۔ گاؤں کے کچھ لوگوں نے اسے دیکھا بھی تھا، حالانکہ لڑکی کے رشتہ دار اس سے انکار کر رہے ہیں۔ بدھ کو صبح چھ بجے کے قریب لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Etawah Double Murder Case اٹاوہ دوہرے قتل معاملے میں ماں بیٹے کو جیل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.