سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل کے نکھاسا علاقے میں ایک ذہنی طور سے معذور بیٹی نے پیر کو اپنے والد کا گلا ریت دیا۔ زخمی حالت میں انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیشوپور بھنڈی گاؤں باشندہ نیم پال کی شادہ شدہ بیٹی آشا دماغی طور سے کچھ معذور ہے۔ تقریبا 20 دن قبل آشا سسرال سے اپنے مائیکے کیشوپور بھنڈی آئی تھی۔ آج صبح اس کے والد نیمپال چارپائی پر لیٹے تھے کہ آشا نے نیم پال کے گردن پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کردیا۔ نیم پال کی چیخ و پکار سن کر اہل خانہ و پڑوسی جمع ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی حالت میں اہل خانہ نے نیم پال کو ضلع اسپتال میں داکل کرایا ہے۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
زخمی نیمپال کے بھائی کلو نے بتایا کہ 'جب نیمپال اپنے گھر میں سو رہے تھے تو ان کی بیٹی آشا نے ان کی گردن پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور گردن سے خون نکلنے لگا۔ نیمپال کو خون بہہ رہا دیکھ کر ضلع اسپتال لایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ کلو نے بتایا کہ نیمپال کی بیٹی آشا کی شادی ہو چکی ہے۔ لیکن وہ پچھلے کچھ دنوں سے اپنے مائکے میں رہ رہی ہے۔ وہ ذہنی طور پر پریشان ہے۔ دوسری جانب نکھاسہ تھانے کے انچارج جئے کمار نے بتایا کہ بیٹی کی جانب سے باپ کی گردن پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ جوائنٹ اسپتال کے ڈاکٹر چمن پرکاش نے بتایا کہ نیمپال نامی ایک زخمی کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس کی گردن پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Father Attacked on Daughters in Ghaziabad: غازی آباد میں بے رحم باپ کا بیٹیوں پر حملہ
یواین آئی