ETV Bharat / state

Live-in Partner Killed: شادی سے انکار کرنے پر لیو ان پارٹنر کا قتل، پولیس نے خاتون کو کیا گرفتار - پریتی شرما نے فیروز کا قتل کیا

غازی آباد کے تلسی نکیتن علاقے میں ایک خاتون کو اپنے لیو ان پارٹنر (Live-in Partner) کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ قتل کے بعد خاتون لاش کو سوٹ کیس میں بھر کر ٹھکانے لگانے جا رہی تھی کہ پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ Live-in Partner Killed in Gaziabad

ghaziabad-woman-kills-her-live-in-partner-by-slitting-his-throat
شادی سے انکار کرنے پر لیو ان پارٹنر کا قتل، پولیس نے خاتون کو کیا گرفتار
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 4:06 PM IST

نئی دہلی/غازی آباد: ضلع کے ٹیلا موڑ تھانہ علاقے کے تلسی نکیتن علاقے سے پولیس نے ایک خاتون کو اپنے لیو ان پارٹنر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ قاتل خاتون کی شناخت پریتی شرما کے طور پر کی گئی ہے، جب کہ مقتول کی شناخت سنبھل سے تعلق رکھنے والے فیروز کے طور پر ہوئی ہے۔ خاتون قتل کے بعد لاش کو سوٹ کیس میں لے جا رہی تھی، اسی دوران پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ Live in Killed in Gaziabad

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق خاتون نے نوجوان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا تھا لیکن نوجوان نے شادی سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد خاتون نے استرے سے نوجوان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ خاتون نے لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے دہلی کے سیلم پور سے ایک بڑا سوٹ کیس بھی خریدا تھا۔ پولیس کو اس وقت شک ہوا جب وہ اسے اپنے ساتھ لے جارہی تھی۔ پولیس نے سوٹ کیس کی چھان بین کی تو پوا معاملہ سامنے آیا۔

After refusing to marry in Ghaziabad, boyfriend's throat was cut and stuffed in a suitcase
شادی سے انکار کرنے پر لیو ان پارٹنر کا قتل، پولیس نے خاتون کو کیا گرفتار

خبروں کے مطابق پریتی شرما اپنے شوہر دیپک کو چھوڑ کر گذشتہ تین چار برس سے فیروز کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ فیروز سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن فیروز نے شادی سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد پریتی نے فیروز کا قتل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فیروز دہلی میں ہیئر ڈریسر کا کام کرتا تھا۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اسے لو جہاد کا معاملہ بھی قرار دے رہے ہیں، جس میں گرل فرینڈ نے خونی بدلہ لیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.